پردوں سے گھر ٹھنڈا رکھیں۔۔ جانیے شدید گرمی میں پردوں سے کمرا کیسے ٹھنڈا رکھ سکتے ہیں؟

image
 
گرمی کے دنوں میں جہاں تپش سے بچنے کے لئے جدید اے سی اور دیگر اشیاء استعمال کی جاتی ہیں وہیں پردوں کی اہمیت سے بھی انکار نہیں کیا جاتا۔ گھر امیر کا ہو یا غریب کا دھوپ سے بچنے کے لئے پردوں کا استعمال ہر کوئی کرتا ہے لیکن انھیں پردوں کا اگر صحیح استعمال کیا جائے تو یہ گرمی سے کمرا ٹھنڈا کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں۔ وہ طریقے ہم آپ کو اس آرٹیکل میں بتا رہے ہیں
 
پردوں کا رنگ
گرمی کے موسم میں پردے ہلکے اور ٹھنڈے رنگ کے ہوں جن پر پھولدار ڈیزائن بنا ہو تو یہ دیکھنے میں آنکھوں کو کافی بھلا محسوس ہوتا ہے۔ ہلکے رنگ کے پردے گرمی کو جذب نہیں کرتے اور ہوا کا گزار آسانی سے ہوتا ہے۔ لیکن اگر کمرے کو بند رکھنا ہے اور دھوپ سے بچانا ہے تو گہرے ٹھنڈے رنگ جیسے کہ گہرا نیلا، ہرا، جامنی رنگ استعمال کریں تاکہ جو روشنی پردے سے کمرے کے اندر داخل بھی ہو تو پردے کی رنگت سے تیز شعاعیں ٹھنڈی دھیمی روشنی میں تبدیل ہوجائیں۔ البتہ کالے رنگ کے پردے نہ استعمال کریں کیونکہ یہ گرمی جذب کرتے ہیں
 
image
 
لائننگ لگائیں
جس کمرے میں دھوپ آتی ہو وہاں لائننگ لگانا کمرے کو دھوپ سے تو بچاتا ہی ہے البتہ پردے کے کپڑے کو بھی دھوپ میں جلنے سے محفوظ رکھتا ہے۔ پردوں میں لائننگ کا استعمال تپش اور گرمی سے بچنے کے لئے بہترین ہے
 
image
 
بلائینڈز اور شیڈز
بلائنڈز دھوپ سے روکنے کے لئے کافی اسٹائلش لگتے ہیں اور آج کل بلائنڈز کے ساتھ پردوں کا استعمال بھی کیا جارہا ہے جن سے کمرے میں تیز روشنی کا داخل ہونا ناممکن ہوجاتا ہے۔ بلائنڈز کے علاوہ شیڈز بھی سورج کی تیز شعاعوں کو روکنے کے لئے استعمال کیے جاسکتے ہیں
 
image
 
خس کے پردے
خس یا ٹاٹ کے پردے پہلے ہر گھر میں موجود ہوتے تھے جو نا صرف سورج کی تپش کو روکتے تھے بلکہ گھر کو خوشبودار ٹھنڈا ماحول فراہم کرتے تھے۔ آج بھی ائیر کولر کے اندر خس کا ایک ٹکڑا کولر کی ہوا ٹھنڈی کرنے کے لئے موجود ہوتا ہے۔ آپ بھی ٹاٹ کے پردے گھر کی کھڑکیوں اور دروازوں میں ضرور لگائیں اور ان کو گیلا کرکے ٹھنڈی ہوا کا لطف اٹھائیں
image
YOU MAY ALSO LIKE: