|
|
انسان کو اللہ تعالیٰ نے مشکل وقت صورتحال سے نمٹنے کے
لیے صلاحیتوں سے نوازہ ہے ۔ عام طور پر ایسے وقت کے لیے بہترین قوت فیصلہ
کا ہونا بہت ضروری ہوتا ہے۔ جس کے بارے میں عام لوگوں میں یہ تاثر پایا
جاتا ہے کہ یہ وقت کے ساتھ ساتھ بڑی عمر کے لوگوں میں ہی پائی جاتی ہے۔
لیکن حالیہ دنوں میں کم سن بچوں نے اپنی بہادری سے ایسے ایسے کارنامے انجام
دیے ہیں جن کی مثال ملنا مشکل ہے ایسے ہی کچھ واقعات کے بارے میں ہم آپ کو
آج بتائيں گے- |
|
سات سالہ بچے نے ایک
گھنٹے تک تیر کر اپنے والد اور بہن کی جان بچا لی |
یہ واقعہ فلوریڈا کا ہے جہاں پر سینٹ جان دریا میں
اسٹیون پاسٹ اپنی چار سالہ بیٹی اور سات سالہ بیٹے چیس کے ساتھ مچھلیاں
پکڑنے کے لیے دریا میں لنگر انداز تھا ۔ انہوں نے حفاظتی اقدام کے طور پر
خود بھی لائف جیکٹ پہن رکھی تھی اور اپنے دونوں بچوں کو بھی پہنا رکھی تھی
۔ چھٹیوں میں بچوں کو تفریح کروانے کے لیے وہ ایک بہترین دن تھا موسم بھی
خوشگوار تھا اور کسی بھی قسم کے طوفان کی پیشن گوئی نہ تھی مگر اچانک ہی
دریا میں ایک بلند لہر بلند ہوئی جس کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس سے کشتی
ڈگمگانے لگی- چیس کا کہنا تھا کہ اس کی چھوٹی بہن اپنا توازن کشتی میں قائم
نہ رکھ سکی اور کشتی سے دریا میں جاگری ۔ خوش قسمتی نے چیس کی بہن لائف
جیکٹ کی وجہ سے ڈوبنے سے بچ گئی چیس کا یہ کہنا تھا کہ یہ دیکھ کر میں
خوفزدہ ہو گیا لیکن میں نے ہمت کر کے بہن کو بچانے کے لیے پانی میں چھلانگ
لگا دی- اس موقع پر ان کے والد نے ان دونوں بہن بھائیوں کو بچانےکی ہر ممکن
کوشش کی مگر وہ لہروں کے ساتھ کشتی سے دور ہوتے جا رہے تھے ۔یہاں تک کہ
لہریں چیس کو بہا کر کشتی سے بہت دور تک لے گئیں- یہ وقت بہت مشکل تھا مگر
اس وقت میں چیس نے ہمت نہیں ہاری اور تیرنا جاری رکھا ایک گھنٹے تک مستقل
طور پر تیرنے کے بعد وہ بمشکل کنارے تک پہنچنے میں کامیاب ہو سکا ۔ کنارے
پر پہنچتے ہی سب سے پہلا کام چیس نے اپنے والد اور بہن کی جان بچانے کے لیۓ
ریسکیو والوں کو کال کرنے کا کیا- چیس کی کال ملتےہی ریسکیو والوں نے باپ
بیٹی کی تلاش شروع کر دی جس کے بعد یہ دونوں باپ بیٹی کشتی سے ایک میل دور
پانی میں ملے ۔ ان کو چیس کی بہادری نے اور وقت پر فیصلہ کرنے کی صلاحیت نے
بچا لیا ۔ اس کہانی کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے چیس کے ہمت
اور حوصلے کی بہت تعریف کی اور اس طرح اس واقعے نے چیس کو راتوں رات ہیرو
بنا دیا- |
|
|
بہن کو بچاتے بچاتے چہرے
پر نوے ٹانکے آگئے |
ایسی ہی بہادری کی کہانی کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے ایک چھ
سالہ بھائی کی بھی ہے ۔ جس کے مطابق برجر والکر نامی بچہ اپنی بہن کے ساتھ
گھر کے باہر موجود تھا جب اچانک ایک کتا آکر ان کے سامنے کھڑا ہو گیا ۔
برجر کی بہن شیر خوار تھی اور اپنا دفاع کرنے سے قاصر تھی- اس موقع پر اس
کتے کے ارادوں کو بھانپتے ہوئے برجر نے اپنی بہن کو بچانے کا فیصلہ کیا اور
اس کتے کے سامنے جا کر کھڑا ہو گیا تاکہ وہ اس کی بہن کو کچھ نہ کہہ سکے-
کتے کو برجر کی یہ حرکت پسند نہ آئی اور اس نے اشتعال میں آکر اپنے دانت
برجر کے سر اور چہرے پر گاڑ دیے مگر برجر نے اس موقع پر اس کتے کا بہت
بہادری سے مقابلہ کیا اور اس کو وہاں سے بھگا دیا ۔ اس دوران برجر کے چہرے
سے خون بہنا شروع ہو گیا مگر اس نے ہمت نہیں ہاری اور زخمی ہونے کے باوجود
اپنی بہن کا ہاتھ نہ چھوڑا اور اس کو وہاں سے دور لے گیا بعد میں جب تک اس
کے والدین پہنچے کتا بھاگ چکا تھا- برجر کی آنٹی نے برجر کے اس کارنامے کو
سب کے ساتھ شئير کیا اوربتایا کہ اس حادثے کے نتیجے میں برجر کے چہرے پر
نوۓ ٹانکے آۓ مگر وہ خوش تھا کہ وہ اپنی بہن کو کتے سے بچانے میں کامیاب ہو
گیا- |
|