|
|
ٹک ٹاک ویڈیوز کے حوالے سے دنیا بھر میں مختلف رائے رکھی
جاتی ہے ۔ درحقیقت ٹک ٹاک چین کی بنائی گئی ایک ایسی ایپ ہے جس کے ذریعے
عام انسان بھی آسانی سے اپنی ویڈيو بنا کر سوشل میڈیا پر شئير کر سکتا ہے -
اس ویڈیو کے آسان ترین استعمال کے سبب بڑی تعداد میں لوگ اپنی ویڈیوز بنا
کر سوشل میڈيا پر شئير کرتے ہیں اور ان میں سے بہت سارے لوگ لاکھوں کی
تعداد میں فالورز کی موجودگی کے سبب اس ایپ کے ذریعے پیسے کما رہے ہیں- |

امریکہ میں ٹک ٹاک ویڈیو کا منفرد استعمال |
حالیہ دنوں میں امریکہ کی ریاست ٹینیس میں سے ایک پانچ
سالہ ثمر ویلز گم ہو گئی جس کی گمشدگی کی رپورٹ اس کے والدین نے پولیس میں
بھی کروائی مگر تمام تر کوششوں کے باوجود اس کا کچھ بھی پتہ نہ چل سکا- |
|
|
|
سولہ جون کو لاپتہ ہونے والی ثمر کے حوالے سے پولیس
انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ کے چیف کا کہنا ہے کہ وہ لوگ تحقیقات کر رہے ہیں
لیکن اس بچی کے لاپتہ ہونے کے حوالے سے اب تک کوئی خبر نہیں مل سکی ہے- |
|
ثمر کی گمشدگی کی رپورٹ ان کی والدہ کینڈس ویل نے کروائی
تھی ۔ مگر بچی کی گمشدگی نے اس کی والدہ کو بہت بےچین کر دیا تھا اور انہوں
نے اپنی بچی کی تلاش کے لیے ایک منفرد طریقہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا- |
|
انہوں نے اپنے اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو بنائی جس میں بچی کی
مختلف مواقعوں کی تصاویر کو شامل کیا جس میں وہ مختلف بچوں کے ساتھ کھیلتے
ہوئے اور ہنستے مسکراتی ہوئی نظر آرہی تھی- ان تصاویر کے ساتھ ساتھ بچی کی
والدہ نے ایک نوٹ بھی تحریر کیا جس میں انہوں نے ایک دکھی اور پریشان ماں
کے دل کا حال کھول کر رکھ دیا- |
|
"میری پیاری بچی ماما اور ڈيڈی تمھیں بہت مس کر رہے
ہیں۔ہم تمھیں ہر جگہ ڈھونڈ رہے ہیں اور اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب
تک تم کو ڈھونڈ نہیں لیں گے "- |
|
|
|
کینڈس ویل کی یہ ویڈیو ٹا ٹاک پر لگتے ساتھ ہی وائرل ہو
گئی اس ویڈیو کو صرف دو دن کے اندر 86 ہزار افراد نے نہ صرف دیکھا بلکہ
ہزارہا لوگوں نے اس ویڈيو پر کمنٹ اور شئير بھی کیے- |
|
تاہم ابھی تک پولیس ڈپارٹمنٹ کے مطابق 5 سالہ بچی کے
حوالے سے کچھ پتہ نہیں چل سکا مگر امید کی جا رہی ہے کہ اس ٹک ٹاک ویڈيو کے
ذریعے جلد ہی اس کے ماں باپ کو ثمر کے حوالے سے کوئی نہ کوئی خوشخبری ضرور
مل جائے گی- |