میں یہ کام اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے کر رہا ہوں اور ۔۔ سب کو ہنسانے والے جوکر کے پیچھے چھپی ایسی درد ناک کہانی جو بہت کم لوگ ہی جانتے ہوں گے

image
 
کبھی کبھی حالات انسان کو اتنا مجبور کر دیتے ہیں کہ اسے گھر بار چلانے کے لیے جو بھی کام ملتا ہے ،کم معاوضہ ملنے کی صورت میں بھی کرنے کو تیار ہوجاتے ہیں۔ لیکن ایسے لوگ اندر سے بہت مضبوط ہوتے ہیں اور کبھی کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتے بلکہ اپنی محنت سے کماتے ہیں۔
 
آج ہم جس شخص کی کہانی آپ کو بتانے جا رہے ہیں وہ بھی برے حالات سے دو چار ہے، اس کی فیملی ہے ، بچے ہیں اپنے گھریلو اخراجات کو پورا کرنے کے لیے وہ ایسا کام کرتا ہے جسے جان کر آپ کا دل بھی افسردہ ہوجائے گا لیکن پھر وہ داد کا حقدار ہے۔
 
اس محنت کش شخص کا نام محمد سلیم ہے جو کراچی پورٹ گرینڈ میں جوکر کے لباس میں بچوں اور بڑوں کو تفریحی ماحول فراہم کرتا ہے جسے دیکھ کر بچے بہت خوش ہوتے ہیں۔
 
image
 
وہاں آنے والے لوگ اس کے ساتھ سیلفیز بنواتے ہیں اور لوگ اسے دیکھ کر محظوظ ہوتے ہیں۔ لیکن جوکر کے 'گیٹ اپ' کے پیچھے چھپے دکھی انسان کی داستان کوئی نہیں جانتا جو آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں۔
 
ٹائمز آف کراچی کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد سلیم نے کہا کہ یہ کام کرنے میں لوگ بہت شرماتے ہیں اور جھجھک محسوس کرتے ہیں لیکن میں اس کام کو فخر سے کرتا ہوں کیونکہ مجھے اس کے پیسے ملتے ہیں جس سے میں اپنا گھر چلاتا ہوں۔
 
سلیم کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ جو لوگ مجھ سے ملیں وہ بہت خوشی محسوس کریں۔ محمد سلیم نے بتایا کہ میں پہلے کپڑا مارکیٹ میں کام کرتا تھا لیکن میری اس سے بہت کم آؐمدنی ہوتی تھی۔
 
انہوں نے بتایا کہ کچھ ماہ بعد میں نے کپڑے کا کام چھوڑ دیا کیونکہ اس کام سے مجھے زیادہ پیسے نہیں مل رہے تھے جس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوگیا تھا۔
 
پھر ہوا کچھ یوں کہ میرے ایک دوست نے مجھے بتایا کہ ایک کام ہے وہ تم کر سکو گے تو میں نے فوراً حامی بھر لی۔ محمد سلیم نے بتایا کہ میں انٹرویو کے لیے مجھے وہاں جوکر گیٹ اپ کی نوکری ملی اور میں پھر اس مرحلے میں داخل ہوا کہ مجھے بچوں کو ہنسانا تھا اور تفریح فراہم کرنا تھا تاکہ دیکھنے والے مجھے دیکھ کر خوش ہوسکیں۔
 
image
 
محمد سلیم نے بتایا کہ میں پہلے بچوں کے پاس جاکر انہیں ڈراتا ہوں اور پھر ان کا دل بہلاتا ہوں تا کہ وہ میرے ساتھ کھیلنے لگ جائیں۔
 
انہوں نے بتایا کہ کبھی مجے ٹپ زیادہ ملتی ہے تو کبھی بالکل نہیں ملتی۔ بچوں کے ہنسانے والے محمد سلیم کا مزید کہنا تھا کہ مجھے رمضان میں سب سے زیادہ ٹپ پانچ ہزار روپے ملی تھی۔
 
image
 
آخر میں محمد سلیم کا کہنا تھا کہ میں خدا پر بھروسہ کر کے یہاں آتا ہوں کیونکہ دینے والی ذات اُسی کی ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE: