ٹوائلٹ میں زیادہ دیر کیوں بیٹھے رہے... عجیب و غریب وجوہات کی بنا پر نوکری سے ہاتھ دھونے کے 4 حیرت انگیز واقعات

image
 
کسی بھی نوکری کو جوائن کرنے سے پہلے بتا دیا جاتا ہے کہ ملازم کی ذمہ داریاں کیا ہیں اور ان کو ان ذمہ داریوں کے بدلے میں کیا کیا مراعات حاصل ہوں گی ۔ یہ ایک لازمی سی بات ہے کہ اگر ملازم اپنی ذمہ داریاں بہتر طور پر ادا نہ کر سکے تو مالک کو یہ اختیار حاصل ہوتا ہے کہ ملازم کو نوکری سے جواب دے دے- مگر بعض اوقات نوکری سے نکالے جانے کی کچھ ایسی وجوہات بھی ہوتی ہیں جو کہ حیرت انگیز ہوتی ہیں -
 
نوکری کے اوقات میں جمائياں لینے پر جواب مل گیا
عام طور پر مختلف بڑے ہوٹل اور ریسٹورنٹ میں سیکیورٹی کا مناسب ہونا بہت ضروری ہوتا ہے کیونکہ وہاں بہت سارے سیلیبریٹی اور خاص افراد آتے ہیں جن کی سیکیورٹی ہوٹل والوں کی ذمہ داری ہوتی ہے- رٹز کارلٹن نامی کمپنی امریکہ میں مختلف لگژری ہوٹل کے چین چلانے والی کمپنی ہے اس کمپنی نے اپنے ایک سیکیورٹی گارڈ کو نوکری سے صرف اس لیے نکال دیا کہ وہ جاب کے دوران مستقل جمائیاں لے رہا تھا- اس کی یہ سستی جب سی سی ٹی وی کیمروں میں دیکھی گئی تو مالکوں نے اس کو دوسرا موقع دیے بغیر نوکری سے نکالنا بہتر سمجھا-
image
 
ساتھ کام کرنے والے کو بے تکلفی سے پکارنے پر نوکری ختم
میکڈونلڈ جو کہ مشہور فاسٹ فوڈ کمپنی چین کے طور پر دنیا بھر میں مشہور ہے اس کے ایک ملازم کو صرف اس وجہ سے نوکری سے باہر کر دیا گیا کہ وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ اس حد تک بے تکلف ہو گیا کہ ان کو ان کے نک سے پکارنے لگا جس پر کمپنی کے مالکان نےاس کو نوکری سے جواب دے کر فارغ کر دیا-
image
 
کاغذات درست اسٹیپل نہ کر سکنا نوکری سے جواب کا سبب ٹہرا
ایسا ہی ایک ملازم نے سوشل میڈیا پر شئیر کیا جس میں ان کا یہ کہنا تھا کہ ان کو نوکری سے جواب ملنے کی وجہ نہ تو ان کا کام ٹھیک سے نہ کر سکنا تھا اور نہ ہی کام پر دیر سے آنا تھا- بلکہ ان کی مالک کو وہ انداز پسند نہیں تھا جس سے وہ کاغذات کو اسٹیپل کرتی تھیں اور اس بنیاد پر ان کی مالکن نے ان کو نوکری سے جواب دے دیا-
image
 
ٹوائلٹ میں زیادہ دیر گزارنا نوکری چھڑانے کا سبب ٹہرا
ٹوائلٹ جانا حوائج ضروریہ کا وہ کام ہے جس سے کسی بھی ملازم کو روکا نہیں جا سکتا ہے مگر ٹوائلٹ میں زیادہ دیر تک رہنا کام چوری سمجھ کر جواب دینے کا واقع بھی ہو چکا ہے جس کے مطابق ایک ملازم کو صرف اس وجہ سے نوکری سے جواب دے دیا گیا کہ وہ رش کے اوقات میں دس منٹ تک ٹوائلٹ میں گزار کر آیا جس پر اس کے مالک کو اتنا اشتعال آیا کہ اس نے اس کو نوکری سے ہی جواب دے دیا-
image
YOU MAY ALSO LIKE: