کیا آپ ایسا کرسکتے ہیں؟ 5 ایسے کام جنھیں کرنا سب کے بس کی بات نہیں۔۔ یقین نہیں تو آزما کر دیکھ لیں

image
 
انسان وقت کے ساتھ ساتھ اپنی بہت سی کمیوں اور کمزوریوں پر قابو پانا سیکھ گیا ہے یہاں تک کے دوسرے سیاروں تک رسائی حاصل کرچکا ہے لیکن کچھ ایسے کام بھی ہیں جو بظاہر بہت معمولی لگتے ہیں لیکن آج بھی لوگوں کو حیرت میں ڈال دیتے ہیں۔ اکثر کھیل ہی کھیل میں دوست ایک دوسرے کو ایسے کاموں کے لئے چیلنجز بھی کرتے ہیں جن کے پورا نا ہونے پر کچھ لوگ کوفت کا شکار ہوجاتے ہیں۔ بہرحال ابھی تک بہت سے کام ایسے ہیں جنھیں کرنا زیادہ تر انسانوں کے بس کی بات نہیں۔ ان میں سے کچھ باتیں ہم آرٹیکل میں بیان کررہے ہیں تاکہ آپ خود بھی کوشش کرکے دیکھ لیں
 
1- اپنی کہنی زبان سے چھونا
ایک عام انسان کے لئے ایسا کرنا ممکن نہیں کہ وہ اپنی زبان سے کہنی کو چھو سکے تاوقتیکہ اس کے بازو بہت چھوٹے اور زبان بہت لمبی نا ہو۔ لیکن یہ ایک ابنارمل سی بات ہوگی۔ البتہ کچھ لوگ جو بہت لچکدار جسم کے مالک ہوتے ہیں وہ ایسا کرلیتے ہیں لیکن ان کی تعداد بہت کم ہوتی ہے
image
 
2- آپ ایک کاغذ کو 7 بار سے زیادہ تہہ نہیں کرسکتے
اس بات کو آزمانے کے لئے بڑے سے بڑا کاغذ یا اخبار بھی لے لیں لیکن پھر بھی آپ اسے 7 بار سے زیادہ تہہ نہیں کرسکیں گے۔
image
 
3- انڈے کو اوپر یا نیچے سے توڑنا
انڈے کو اوپر یا نیچے سے بغیر کسی چیز کی مدد کے نہیں توڑا جاسکتا۔ اگر آپ ایک ثابت انڈا انگوٹھے اور انگلی میں پکڑ کر توڑنے کی کوشش کریں تو انڈا ہمیشہ بیچ سے ٹوٹے گا۔ اس کی وجہ انڈے کی ساخت ہے
image
 
4- انگوٹھا پیچھے کی طرف موڑنا
کیا آپ اپنا انگوٹھا پیچھے کی طرف موڑ سکتے ہیں؟ شاید چند لوگ ایسا کرسکتے ہوں لیکن زیادہ تر لوگوں کے لئے انگوٹھا پیچھے کی جانب موڑنا ممکن نہیں ہوگا جس کی وجہ اس یہ ہے کہ کچھ لوگوں کی انگوٹھے کی ہڈی زیادہ لچکدار ہوتی ہے یا پھر وہ پریکٹس کرتے کرتے انگوٹھا موڑنا سیکھ جاتے ہیں
image
 
5- آنکھ کھول کر چھینکنا
چھینک آتی ہے تو ہماری آنکھیں خودبخود بند ہوجاتی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آنکھوں اور ناک کے درمیان کی اکثر نسیں ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہوتی ہیں جس سے چھینک آے کچھ سیکنڈز قبل ہی ہماری آنکھیں بند ہوچکی ہوتی ہیں
image
YOU MAY ALSO LIKE: