میری پسند کی شادی تھی اور میں۔۔ جانیے زرتاج گُل کے شوہر کون ہیں اور ان کی زندگی کے بارے میں چند دلچسپ سچ

image
 
وفاقی وزیر زرتاج گُل جو وزیرِ ماحولیات ہیں اور اکثر ہی خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں، کبھی اپنے منفرد بول چال کے انداز سے اور کبھی اپنی جاندار تقاریروں سے، کبھی عوامی مسائل کو چھیڑتے ہوئے تو کبھی وزراء کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے۔
 
زرتاج گُل نومبر 1984 کو بنوں ڈیرہ غآزی خان میں پیدا ہوئیں۔
 
اور 2005 میں انہوں نے پی ٹی آئی میں شرکت کی تھی، اس وقت یہ ایک سپورٹر تھیں، مگر بعد میں کارکن اور پھر رہنما بن گئیں۔
 
پی ٹی آئی کے متوالے ہی نہیں بلکہ ملک بھر میں زرتاج گُل کو پسند کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد ہے جو ان کو فالو کرتے ہیں، کبھی انسٹاگرام کی سٹوریز پر تو کبھی ٹوئٹر اور فیس بُک پیجز پر ان کے کاموں کو شیئر کرتے نظر آ تے ہیں.
 
زرتاج گُل کے شوہر کو تو آپ نے اکثر ان کے ساتھ دیکھا ہی ہوگا، اور ان کی بیٹی بھی والدہ کے ساتھ مختلف شوز اور پارٹی جلسوں اور سماجی سرگرمیوں میں نظر آتی ہیں، ساتھ ہی ان کے گھر میں ان کی والدہ اور والد صاحب بھی ہیں۔ زرتاج گُل مداحوں کی نظر میں اس وقت زیادہ قابلِ تعریف بنی جب انہوں نے رنگ گورا کرنے والی بیوٹی کریموں کے خلاف آواز اٹھائی۔
 
image
 
ان کے مداح زرتاج کو ہر روپ میں بہت پسند کرتے ہیں،  زرتاج کے بھائی اور بہنوں سے متعلق کوئی بھی معلومات انہوں نے کبھی بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر نہیں کی ہے۔
 
مشہور اینکر کرن نے اپنے پروگرام میں زرتاج ، ان کے شوہر ہمایوں رضا خان اخوند اور بیٹی کا انٹرویو کرتے ہوئے سوال کیا کہ آپ دونوں کیسے اور کہاں ملے؟ اس سوال کے جواب میں زرتاج گل کے شوہر کا کہنا تھا کہ ہماری لوو میرج ہے، زیادہ پسند تو میں ہی کرتا تھا، ہم کالج میں پڑھتے تھے، دونوں الگ الگ کالجز میں تھے، میں نے ان کو دیکھا، مجھے اچھی لگیں اور پھر میری بہن ان کے ہاں رشتہ لے کر گئی، اس دوران ہماری کوئی بات نہیں ہوئی اور پھر شادی کے بعد ہی ملاقات ہوئی، باتیں ہوئیں۔
 
اس پروگرام میں زرتاج کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے مجھے دیکھا تو ساتھ میں مسکرا رہے تھے، ان کے ساتھ کوئی لڑکی کھڑی ہوئی تھی، میں ان مردوں کی عزت کرتی ہوں، جن کے ساتھ کوئی خاتون ہو، کیونکہ خواتین ان کے ساتھ ہی کھڑی ہوتی ہیں، جو مرد عزت اور احترام کرنا جانتے ہیں۔
 
ہم دونوں سیاست میں ہیں، یہ اپنا اور میں اپنا کام کرتی ہوں، اچھا لگتا ہے، اور مجھے لگتا ہے کہ جب میاں بیوی ایک ہی فیلڈ میں کام کرنے والے ہوں تو زندگی اچھی گزرتی ہے۔
 
مذکورہ پروگرام میں ان کے شوہر نے مزید کہا کہ سیاست میں پہلے الیکشن مجھے لڑنا تھا، لیکن ایک ضلع کی ایم این اے کی سیٹ خالی تھی، کوئی بندہ نہ تھا، تو میں نے ان کا فورم خود ہی بھرا تھا اور یہ آگے بڑھ گئیں۔ آج مجھ سے زیادہ ان کے چاہنے والے ہیں۔ میں نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ میں ان کو اسمبلی میں پہنچاؤں گا یہ ان کو بھی یاد ہوگا اور پھر یوں یہ آگی بڑھتی رہیں، گھر کے ساتھ سیاست کی ذمہ داریوں کو بھی دیکھا۔
 
زرتاج گل کی شادی ہمایوں رضا خان اخوند کے ساتھ 2010 میں ہوئی تھی۔ اور ان کی ایک بیٹی ہے جس کے ساتھ وہ انسٹاگرام پر تصاویریں پوسٹ کرتی ہیں۔
 
image
 
ان کو کابلی پلاؤ اور بریانی بہت پسند ہے۔ یہ سفید، ہلکے اورنج اور کالے رنگ کے کپڑوں پہننا زیادہ پسند کرتی ہیں۔ اداکاراؤں میں ان کو انجلینا اور دپیکا پسند ہیں۔ یہ فیشن میں بھی ان رہتی ہیں۔ ان کے فیشنز کو خواتین کی ایک بڑی تعداد فالو کرتی ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE: