ان کی ملاقات صرف 8 سال کی عمر میں ہوئی۔۔۔ جانیے شاہی خاندان کے مشہور جوڑوں کی ملاقات کے پیچھے چھپی دلچسپ کہانی

image
 
کسی کو پسند کرنا اور شادی ہوجانا صرف نصیب کی باتیں ہیں۔ برطانیہ کے شاہی خاندان میں بھی زیادہ تر شادیاں پسند کی بنیاد پر ہوئیں لیکن ان شادیوں میں خاندان اور تعلیم کو کافی اہمیت دی جاتی ہے۔ شاہی خاندان کے جوڑوں نے ایک دوسرے کو کیسے پسند کیا اور ان کی ملاقات کب ہوئی یہ ہم آپ کو اس آرٹیکل میں بتائیں گے
 
ملکہ الزبتھ اور شہزادہ فلپ
دنیا کے اس خوش نصیب ترین جوڑے کی ملاقات 1934 میں تب ہوئی جب ملکہ صرف 8 سال کی تھیں۔ پہلی ملاقات کے 5 سال بعد ملکہ الزبتھ کی ملاقات پرنس فلپ سے دوبارہ ہوئی اور پھر دونوں نے ایک دوسرے کو خط لکھنا شروع کیے۔ 1946 میں شہزادہ فلپس نے کنگ جارج سے ان کی بیٹی کا ہاتھ مانگا لیکن بادشاہ نے انھیں اپنی بیٹی کے 21 برس تک ہوجانے کا انتظار کرنے کو کہا۔ ملکہ کے اکیس برس کے ہوتے ہی انھیں ملکہ کا تاج پہنادیا گیا اور ان کی شادی شہزادہ فلپس سے ہوگئی
image
 
شہزادی ڈیانا اور شہزادہ چارلس
کہا جاتا ہے شہزادہ چارلس کی ملاقات آنجہانی ڈیانا سے 1977 میں اس وقت ہوئی جب وہ صرف 16 برس کی تھیں۔ شہزادہ چارلس دراصل ڈیانا کی بہن سارہ سے ملنے آتے تھے وہیں انہوں نے ڈیانا کو دیکھا اور پسند کیا۔ البتہ ان کی شادی کامیاب نہیں رہی
image
 
پرنس ولیم اور شہزادی کیٹ
اس جوڑے کی ملاقات 2001 میں ہوئی اس وقت وہ دونوں اسکاٹ لینڈ کی یونیورسٹی سینٹ اینڈریوز میں پڑھتے تھے۔ 2003 میں کیٹ اور ولیم نے ایک دوسرے میں دلچسپی لینا شروع کی لیکن کبھی میڈیا یا عوام کے سامنے ایک جوڑے کے طور پر نہیں دیکھے گئے۔ بل آخر کیٹ کس شاہی تقاریب میں بلانے کا سلسلہ شروع کیا گیا اور 2010 میں یہ جوڑا شادی کے بندھن میں بندھ گیا۔ کہا جارہا ہے کہ کیٹ مڈلٹن ہی مستقبل میں برطانیہ کی ملکہ کا عہدہ سنبھالیں گی
image
 
ہیری اور میگھن
اس جوڑے کی ملاقات ایک مشترکہ دوست نے کروائی۔ میگھن کی پہلے شوہر سے طلاق ہوچکی تھی اور شہزادہ ہیری کو انھوں نے اپنی سچی محبت کے طور پر دیکھنا شروع کیا۔ 2016 تک دونوں گھومتے پھرتے رہے اور پھر 2018 میں ان کی شادی ہوگئی
image
 
شہزادہ چارلس اور کمیلا پارکر
کمیلا پارکر اور شہزادہ چارلس 1979 میں ایک دوسرے سے ملے ۔ اس کے بعد دونوں نے کئی تقاریب میں اکھٹے شرکت کی۔ ان دونوں کے مشاغل اور پسند نا پسند ایک جیسے تھے لیکن کمیلا پارکر کی منگنی اینڈریو پارکر سے ہوگئی۔ لیکن کافی عرصے بعد کمیلا اور چارلس دونوں نے اہنے اپنے پارٹنرز سے راہیں علیحدہ کرلیں جس کے بعد آخرکار 2005 میں ان دونوں کی شادی ہوگئی
image
YOU MAY ALSO LIKE: