پُرتگال کا حجام

ڈاکٹر شاکرہ نندنی لاہور میں پیدا ہوئی تھیں اِن کے والد کا تعلق جیسور بنگلہ دیش (سابق مشرقی پاکستان) سے تھا اور والدہ بنگلور انڈیا سے ہجرت کرکے پاکستان آئیں تھیں اور پیشے سے نرس تھیں شوہر کے انتقال کے بعد وہ شاکرہ کو ساتھ لے کر وہ روس چلی گئیں تھیں۔شاکرہ نے تعلیم روس اور فلپائین میں حاصل کی۔ سنہ 2007 میں پرتگال سے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور استاد کیا، اس کے بعد چیک ری پبلک میں ماڈلنگ کے ایک ادارے سے بطور انسٹرکٹر وابستہ رہیں۔ حال ہی میں انہوں نے سویڈن سے ڈانس اور موسیقی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے۔ اور اب ایک ماڈل ایجنسی، پُرتگال میں ڈپٹی ڈائیریکٹر کے عہدے پر فائز ہیں۔

ڈاکٹر شاکرہ نندنی، پُرتگال

پورٹو سٹی میں میرے گھر سے ایک فرلانگ آگے چھوٹی سی مارکیٹ میں ایک حجام تھا۔
انوکھی بات یہ تھی کہ وہ اپنے گاہکوں سے پیسے بالکل نہ لیتا
اور کہتا کہ میں اپنے شوق کی تکمیل کے ساتھ خدمت خلق کر رہا ہوں
ایک شخص نے بال کٹوائے شیو بنوائی اور جب اجرت پوچھی تو حسب معمول حجام نے کہا کہ بھائی میرے لئے دعا کر دینا۔
اس شخص کی پھولوں اور گفٹ کی دکان تھی۔
اگلے دن جب صبح حجام دکان پر پہنچا تو وہاں پر پھول گفٹ اور وش کارڈ آویزاں تھے۔
اس نے خوش دلی سے وہ لے لئے۔
پھر ایک شخص جس کی گارمنٹس کی دکان تھی اس نے حجام سے بال کٹوائے اور اگلے دن اپنی خوشی سے چند عمدہ گارمنٹ پیک کر کے بھجوا دیں۔
اسی طرح ایک شخص کی گارمنٹس کی دکان تھی اس نے چند شرٹس اور ٹائی بھجوا دی۔
پھر ایک دن ایک "پاکستانی" وہاں چلا گیا۔
پاکستانی نے بال کٹوائے شیو بنوائی‘ غسل کیا اور اجرت پوچھی
تو حسب معمول حجام نے نہ لی۔
اب اگلی صبح جب حجام اپنی دکان پر پہنچا تو اس نے بھلا کیا دیکھا؟
ایک "سچے پاکستانی" بن کر سوچئے
اور اندازہ لگائیے‘
جی ہاں!
اگلی صبح
وہاں 5 کے قریب " پاکستانی " اس کے انتظار میں بیٹھے تھے۔
 

Dr. Shakira Nandini
About the Author: Dr. Shakira Nandini Read More Articles by Dr. Shakira Nandini: 280 Articles with 243609 views Shakira Nandini is a talented model and dancer currently residing in Porto, Portugal. Born in Lahore, Pakistan, she has a rich cultural heritage that .. View More