جو چھپانا ہے یہاں چھپائیں! گھر میں موجود وہ 7 جگہیں جہاں چوروں کا دھیان بھی نہیں جاتا

image
 
گھر میں داخل ہونے والے چور عموماً کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ قیمتی سامان حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں- جبکہ ہم عموماً اپنی قیمتی اشیاﺀ کو چوروں سے محفوظ بنانے کے لیے گھر کے مختلف حصوں میں چھپا کر رکھتے ہیں- تاہم سیکورٹی کے ماہرین گھر میں موجود چند ایسی چیزوں یا مقامات کی نشاندہی کرتے ہیں جہاں ہم نہ صرف اپنی قیمتی اشیاﺀ باآسانی چھپا سکتے ہیں بلکہ ان جگہوں میں چوروں کی نظر پڑنے کے امکانات بھی کم ہوتے ہیں-
 
مایونیز کا ڈبہ
مایونیز کے ڈبے سے زیادہ عام چیز کوئی اور معلوم نہیں ہوتی- آپ ایسا ڈبہ گھر میں تیار کر کے ایک بیگ میں رقم رکھ کر اس ڈبے میں چھپا سکتے ہیں- ممکنہ حد تک کسی کا دھیان اس ڈبے پر نہیں جائے گا-
image
 
گملے
چور عموماً پودوں کی تلاش نہیں لیتے بالخصوص آپ کے گھر جب بہت سے پودے لگے ہوں- اس لیے اپنی رقم کو کسی تھیلی یا بوتل میں رکھ کر پودوں کی مٹی کے نیچے دبا دیں-
image
 
دیوار پر نصب گھڑی
جی ہاں آپ یہاں بھی اپنی رقم محفوظ بنا سکتے ہیں- گھر میں داخل ہونے والے چور کو کبھی بھی اس گھڑی پر شک نہیں ہوگا- آپ اپنی دیوار پر نصب گھڑی میں خفیہ خانہ بنا کر اس میں قیمتی شے رکھ کر اسے واپس دیوار پر لٹکا دیں-
image
 
دراز کے پچھلی جانب
عام طور پر، چور دراز کے اندر نظر ڈالتے ہیں لیکن وہ نیچے کی طرف یا فرنیچر کے پیچھے دیکھنے کے بارے میں نہیں سوچتے۔ ایک لفافہ لیں اس میں رقم رکھیں اور اس لفافے کو دراز کے پچھلی جانب چپکا دیں- یہ ایک زبردست خفیہ جگہ ہے!
image
 
پرانے جوتے
کوئی چور پرانے اور گندے جوتوں کی بو نہیں سونگھنا چاہتا اس لیے یہ ایک بہترین مقام ہے اپنی قیمتی رقم کو محفوظ بنانے کے حوالے سے- تاہم یہ طریقہ صرف پرانے اور ناقابلِ استعمال جوتوں کے ساتھ ہی اختیار کیجیے-
image
 
فیملی فوٹو البم
یہ ایک اور خفیہ جگہ ہے! کوئی بھی آپ کے فیملی فوٹو البم کے اندر نہیں دیکھتا- آپ ہی خاص مواقعوں پر اسے کھول کر دیکھتے ہیں- آپ اپنی پرانی تصویروں میں بھی کچھ رقم چھپا کر رکھ سکتے ہیں-
image
 
جیکٹ
آپ اپنی سردیوں کی جیکٹیں بھی اس مقصد کے لیے استعمال کرسکتے ہیں جب وہ آپ کی الماری میں لٹک رہی ہوں۔ اگر آپ اپنی چیز کسی ایسی جیکٹ کی جیب کے اندر رکھتے ہیں تو یہ سب سے بہتر ہے جو آپ اب نہیں پہنتے ہیں۔
 
YOU MAY ALSO LIKE: