نرسیں ہمیشہ سفید رنگ کیوں پہنتی ہیں؟ ڈاکٹر اور نرسوں کے لباس سے متعلق چند دلچسپ باتیں جن پر ہم غور نہیں کرتے

image
 
جب بھی اسپتال جائیں تو وہاں کام کرنے والہ عملہ سفید رنگ کا لباس پہنے نظر آتا ہے اور ہم یہ سوچنے پر مجبور ہوجاتے ہیں کہ آخر نرسز اور ڈاکٹرز سفید رنگ ہی کیوں پہنتے ہیں۔ ڈاکٹر اپنے لباس کے اوپر سفید گاؤن پہنتے ہیں لیکن نرس تو سر تا پیر ہی سفید رنگ میں ملبوس ہوتی ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم اپنے قارئین کو نرسز کے لباس اور طب کے شعبے کے متعلق ایسی دلچسپ باتیں بتائیں گے جن سے قارئین حیران ہوئے بغیر نہیں رہ سکیں گے
 
سفید لباس ہی کیوں؟
سفید دنیا بھر میں پاکیزگی کا رنگ سمجھا جاتا ہے۔ نرسز کا یونیفارم سفید رنگ کا اس لئے رکھا جاتا ہے کیونکہ یہ پاکیزگی کے ساتھ ساتھ یقین، صفائی اور ایمانداری کی بھی علامت ہے۔ اس لئے نرسز کے علاوہ ڈاکٹرز کو بھی سفید گاؤن دیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنے پیشے کے حوالے سے معتبر دکھائی دیں
image
 
 پلس کا سائن
آپ نے دیکھا ہوگا کہ ڈاکٹرز کے فرسٹ ایڈ باکس سے لے کر کئی اسپتالوں کے بورڈز تک پلس (+) کا سائن بنا ہوتا ہے۔ لیکن ہم اپنے قارئین کا بتاتے چلیں کہ یہ سائن پلس کا نہیں بلکہ کراس کا ہے جو کہ سوئس قومی پرچم سے مستعار لیا گیا ہے اور اس سائن کو وہی لوگ یا اسپتال استعمال کرسکتے ہیں جو ریڈ کراس مومنٹ کے رکن ہوں جو کہ قدرتی آفات اور انسانی فلاح و بہبود کی خدمت پر مامور ہے۔ کراس چونکہ عیسائی مذہب کی علامت ہے اس لئے مسلم معاشروں میں کراس کی جگہ (crescent) چاند استعمال کیا جاتا ہے
image
 
آپریشن تھیٹر میں ہرا گاؤن
پورے اسپتال میں سفید لیکن آپریشن تھیٹر کے وقت ڈاکٹرز اور اسپتال کا باقی عملہ نیلا یا ہرا لباس پہنتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ نیلے اور سبز رنگ پر خون کے داغ گہرے سرخ نظر نہیں آتے اور ڈاکٹروں کی بینائی پر خون کا رنگ اپنا تاثر نہیں چھوڑتا جبکہ ان رنگوں کے فطری ٹھنڈے اور خوشگوار احساسات کی وجہ سے مریض پر بھی اچھا اثر پڑتا ہے
image
 
ایمبولینس پر الٹا نام کیوں لکھا ہوتا ہے؟
ایمبولینس ایسی گاڑی ہوتی ہے جس پر مریض کو اسپتال پہنچایا جاتا ہے۔ لیکن اس کے سامنے کی جانب الٹے حروف میں ایبولینس لکھا ہوتا ہے جس کی وجہ بہت سے لوگ نہیں جانتے۔ ایمبولینس پر اس طرح لکھنے کی وجہ یہ ہے کہ جب یہ گاڑی مریض کو لے کر جارہی ہو تو آگے والی گاڑیاں اپنے سائیڈ مرر میں ایبولینس کے لفظ کو سیدھا پڑھ سکیں اور راستہ دے دیں
image
YOU MAY ALSO LIKE: