|
|
موبائل نے جہاں زندگی آسان کی ہے وہیں اگر موبائل چارج
نا ہو تو انسان دنیا سے کٹا ہوا محسوس کرتا ہے کیونکہ پہلے جو چیز صرف
رابطے کے لئے استعمال کی جاتی تھی اب بہت سے لوگ دفتری کام یا پڑھائی کے
لئے بھی موبائل فون پر انحصار کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ زیادہ طاقتور بیٹری
بھی جلدی ختم ہوجاتی ہے۔ اور پھر جب تک موبائل چارج پر رہتا ہے لوگ انتظار
کی کوفت میں مبتلا رہتے ہیں۔ اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے ہم “ہماری ویب“ کے
قارئین کے لئے کچھ ایسے آسان طریقے پیش کررہے ہیں جن کی مدد سے آپ اپنے
موبائل کی بیٹری کو جلدی اور زیادہ دیر تک چارج رکھ سکتے ہیں۔ |
|
1- تار والا چارجر لیں |
آج کل وائر لیس چارجر یعنی بغیر تار والے چارجرز مارکیٹ
میں دستیاب ہیں جو عام طور پر اسٹینڈ نما ہوتے ہیں جن پر موبائل رکھ کر
چارج کیا جاتا ہے۔ یہ چارجر اتنے اچھے ثابت نہیں ہوتے کیونکہ ان سے نکلنے
والی توانائی گرمی کی صورت ہر طرف نکل جاتی ہے جبکہ تار والے چارجرز میں
توانائی براہِ راست موبائل میں داخل کی جاتی یے اس لئے وہ جلدی چارج ہوتے
ہیں |
|
|
2- چارجنگ پورٹ صاف کریں |
چارجنگ پورٹ یعنی وہ حصہ جہاں چارجر کا تار لگا کر
موبائل چارج کیا جاتا ہے، اسے صاف رکھنا بھی ضروری ہے کیونکہ دھول مٹی
موبائل کو چارج کرنے میں رکاوٹ پیدا کرتی ہے۔ اس کے لئے کسی تیز دھار والی
چیز کے بجائے کپڑے کا استعمال کریں تاکہ موبائل کا اندرونی حصہ خراب نا ہو |
|
|
3- فون کو گرم نا ہونے
دیں |
موبائل فون تھرمل کنٹرول سسٹم رکھتے ہیں جو ان کا درجہ
حرارت کو کنٹرول میں رکھتا ہے۔ لیکن اسکا ایک نقصان یہ ہوتا ہے کہ اگر آپ
نے فون کسی گرم جگہ پر رکھا ہے تو یہ سسٹم فون کا درجہ حرارت قابو کرنے میں
مذید محنت کرے گا اور اس طرح چارج جلدی ختم ہوجائے گا اس لئے فون کو بہت
زیادہ گرم جگہ یا دھوپ یں نا رکھیں |
|
|
4- ایپلیکیشنز بند رکھیں |
بظاہر آپ کسی بھی ایپ کو استعمال کررہے ہوں لیکن پیچھے
وہ ایپس جو آپ نے پہلے استعمال کی تھیں وہ بھی کام کررہی ہوتی ہیں۔ کوشش
کریں ہر ایپ کو استعمال کے بعد فوری بند کرنا اپنی عادت بنالیں تاکہ فون
دیر تک چارج رہے |
|
|
5- فاسٹ چارجر استعمال
کریں |
فاسٹ چارجر خریدنا ایک اچھا خیال ہے ۔ آج کل تو ایسے بھی
چارجر آگئے ہیں جو 30 سیکنڈ میں فون چارج کرلیتے ہیں لیکن فی الحال وہ
پاکستانی مارکیٹ میں دستیاب نہیں البتہ ایسے بہت سے چارجرز ہیں جو تیزی سے
بیٹری کو چارج کرتے ہیں |
|