میری پہلی شادی ناکام نہ ہوتی اگر میرا شوہر ۔۔ فیشن ڈیزائنر ماریہ بی کی زندگی سے متعلق کچھ ایسے سچ جو کوئی بھی نہیں جانتا

image
 
پاکستان فیشن انڈسٹری میں یوں تو کئی نام نمایاں ہیں جن میں سے کچھ اپنے کام اور کچھ آئے روز خبروں کی زد میں رہنے کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔ لیکن آج ہم بات کریں گے ماریہ بی کی جو کم عمری میں ہی اپنے نام کو پاکستان ہی نہیں بلکہ دبئی کا بھی مہنگا ترین برانڈ بنانے میں کامیاب رہی ہیں۔ تو آئیے جانتے ہیں ماریہ بی کی ذاتی زندگی کے بارے میں وہ باتیں جن کا علم بہت کم لوگوں کو ہے
 
image
 
ماریہ بی کا اصلی نام ماریہ بٹ ہے اور وہ پنجابی کشمیری ہیں۔ ماریہ نے پاکستان اسکول آف فیشن انڈسٹری سے باقاعدہ فیشن ڈیزائننگ کی ڈگری حاصل کرکے عملی میدان میں قدم رکھا۔ ماریہ پاکستان فیشن انڈسٹری میں تو کئی ایوارڈز جیت ہی چکی ہیں لیکن 1997 میں بیلجئیم میں ہونے والے انٹرنیشنل فیشن ڈیزائننگ کے مقابلے میں بھی ایوارڈ جیت چکی ہیں۔
 
میری پہلی شادی ناکام نہیں ہوتی اگر
اگرچہ ماریہ کی پروفیشنل زندگی کئی کامیابیوں سے ہمکنار رہی ہے لیکن ان کی ذاتی میں کئی اتار چڑھاؤ آئے جن کا انھوں نے بہت ہمت سے مقابلہ کیا۔ ماضی میں جیو نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں ماریہ نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ “میری پہلی شادی 20 سال کی عمر میں ہوئی اور میرے شوہر مجھ سے عمر میں 20 سال بڑے تھے جس کی وجہ سے ان سے ذہنی مطابقت نہیں ہوسکی۔ میں سوچتی ہوں اگر میں تھوڑی سی بڑی ہوتی تو شاید میری طلاق نا ہوتی۔ میرے سابق شوہر پہلے سے شادی شدہ تھے اس لئے بھی کچھ مسائل تھے“
 
image
 
طلاق اتنی بڑی بات نہیں ہے
ماریہ نے انٹرویو میں مذید کہا کہ جس طرح ہمارے معاشرے میں طلاق کو بہت بڑا مسئلہ سمجھا جاتا ہے حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔ ماریہ کے مطاق ہم کیوں ابھی تک ہندوؤں کے بنائے رسم و رواج پر چلتے ہیں جہاں شوہر کے مرنے پر بیوہ کو ستی کیا جاتا تھا اپنے دین کو کیوں نہیں دیکھتے جس نے اچھی زندگی گزارنے کے راستے بتائے ہوئے ہیں
 
image
 
ماریہ کے پہلے شوہر سے طلاق کے بعد ماریہ نے کافی عرصے بعد دوسری شادی طاہر سعید نامی بزنس سے کی اور اب وہ خوش گوار زندگی گزار رہی ہیں
 
ایک اچھی ماں
ماریہ کے پہلے شوہر سے ان کی ایک بیٹی “فاطمہ“ اور دوسرے شوہر سے ایک بیٹا ہے۔ ایک سنگل مدر ہونے کی وجہ سے ماریہ کو اپنی بیٹی کے حوالے کئی چیلینجز کا سامنا تھا جس کو انھوں نے بخوبی پورا کیا۔ یہاں تک کہ شدید مصروفیات کے باوجود وہ اپنی بیٹی کو اسکول سے خود لینے جاتی تھیں۔
 
image
 
شادی کے جوڑے اتنے مہنگے نہیں ہونے چاہئیں
ماریہ بی کے برائیڈل وئیر کی قیمت اگرچہ لاکھوں میں ہوتی ہے لیکن ان کا کہنا تھا کہ وہ ذاتی طور پر یہی سمجھتی ہیں کہ شادی کا جوڑا بہت مہنگا نہیں ہونا چاہئیے کیونکہ وہ صرف ایک بار ہی پہنا جاتا ہے
 
image
 
کھانے میں کیا پسند کرتی ہیں
ماریہ اگرچہ کانٹینینٹل کھانے بہت شوق سے کھاتی ہیں اور اپنی ڈائیٹ اور فٹنیس کا خیال رکھتی ہیں لیکن ان کا کہنا تھا کہ پنجابی کشمیری ہونے کی وجہ سے وہ روایتی کھانے بھی شوق سے کھاتی ہیں جیسے سردی میں ان کے ہاں ہریسہ بنتا ہے اس کے علاوہ پراٹھے یہاں تک کہ وہ لوگ اوجھڑی بھی شوق سے کھاتے ہیں
YOU MAY ALSO LIKE: