پنکھا، موٹر بائیک، ٹی وی اور… مرنے والے کے ساتھ قبر میں اور کیا کچھ دفنایا گیا؟ وائرل ویڈیو دیکھ کر آپ چونک جائیں گے

image
 
قدیم زمانے میں مصری قوم اپنے پیاروں کو دفن کرتے وقت ان کے ساتھ روزمرہ استعمال کی اشیاﺀ بھی ساتھ دفن کرتی تھی تاکہ ان کے پیارے موت کے بعد کی زندگی میں انہیں استعمال کرسکیں- اور دنیا کے چند حصوں میں یہ روایت آج بھی قائم ہے-
 
اس زمانے میں عام طور پر گملے، کنگھی، پتھروں کے برتن اور کبھی کبھی مجسمے اور موتیوں کی مالا بھی رکھی جاتی تھی۔ اور انہی اشیاﺀ کے لیے درکار گنجائش نے مصری قبروں کی ترقی کے میں اہم کردار ادا کیا-
 
image
 
دیگر بڑی بڑی اشیاﺀ رکھنے کے لیے اضافی چیمبروں کے ساتھ بہت بڑی بڑی قبریں تعمیر کی گئیں- تاہم اب مصر کی بہت لمبی تاریخ میں، بعد کی زندگی کے تصور میں کچھ حد تک تبدیلی آچکی ہے-
 
یہاں تک کہ ایک سادہ قبر میں بھی مرنے والے کے لیے کم سے کم کھانے کی چیزیں تو ضرور رکھی جاتیں تاکہ وہ بعد کی زندگی میں اپنی بھوک مٹا سکے-
 
اگرچہ یہ روایت صدیوں پرانی تھی تاہم آج بھی دنیا کے کچھ حصوں میں برقرار ہے- اور اسی حوالے سے ایک دلچسپ ویڈیو بھی حال ہی میں سامنے آئی ہے- اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مرنے والے کے ساتھ بہت سارا ساز و سامان بھی دفن کیا جا رہا ہے جبکہ قبر کے اردگرد لوگوں کا ایک ہجوم بھی موجود ہے-
 
 
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قبر میں دفنائے جانے والے سامان میں پنکھا، موٹر بائیک، ٹی وی سمیت تقریباً ہر چیز شامل ہے- متعدد اشیاﺀ دیکھ کر آپ بھی چونک جائیں گے-
 
تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کا تعلق کس ملک یا مقام سے ہے لیکن یہ ضرور یقین کے ساتھ کہا جاسکتا ہے کہ یہ ویڈیو پاکستان کی نہیں ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: