|
|
پاکستان میں جون کے مہینے کو بجٹ کا مہینہ کہا جاتا ہے
اس مہینے نئے مالیاتی سال کا آغاز ہوتا ہے عام طور پر تو اب پاکستانی عوام
کو اس بجٹ سے کوئی خاص امید نہیں ہوتی ہے کیوں کہ بجٹ صرف اعداد و شمار کا
ایک گورکھ دھندہ محسوس ہوتا ہے۔ اس میں عام عوام کے لیے براہ راست کچھ نہیں
ہوتا ہے- |
|
ہمیشہ کی طرح اس سال بھی جب بجٹ پیش کیا گیا جس میں یہ
اعلان کیا گیا کہ کسی بھی فرد کی کم سے کم تنخواہ بیس ہزار مقرر کی جائے گی۔
اگرچہ اس زمانے میں جب کہ ایک عام انسان کو اپنا گھر پورے مہینے چلانا ہوتا
ہے اس میں یہ پچیس ہزار اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے جس میں اسے نہ
صرف کھانے پینے کا انتظام کرنا ہوتا ہے بلکہ بچوں کی تعلیم ، صحت اور رہائش
کا خرچہ بھی انہی بیس ہزار میں کرنا ہو گا- |
|
دنیا کے مختلف ممالک کی
کم سے کم تنخواہ |
دنیا کے بہت سارے ممالک میں عوام سے ٹیکس جو لیا جاتا ہے
اس کو عوام کی بہبود کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جہاں پر تعلیم کی سہولت
صحت کی سہولت حکومت کے ذمے ہوتی ہے- اس کے علاوہ بے روزگاری الاؤنس اور
دیگر سہولیات ان کے علاوہ ہوتی ہیں- اس کے ساتھ ساتھ ان ممالک کی کم سے کم
تنخواہ کتنی ہے اس کے بار میں ہم آپ کو آج بتائیں گے- |
|
برطانیہ |
برطانیہ میں پورے مہینے آٹھ گھنٹے کام کرنے والوں کی کم
سے کم تنخواہ 1900 ڈالر ہے جو کہ پاکستانی روپے میں تین لاکھ نو سو ساٹھ
روپے بنتی ہے- اس کے علاوہ گھنٹوں کے حساب سے پارٹ ٹائم کام کرنے والوں کی
تنخواہ کا تعین ان کی عمر کے حساب سے کیا جاتا ہے اس کے مطابق اگر آپ کی
عمر 25 سال یا اس سے زيادہ ہے تو آپ کو 50۔12 ڈالر یا 19 ہزار پاکستانی
روپے فی گھنٹہ ملیں گے اگر عمر 21 سے 24 سال کے درمیان ہے تو یہ معاوضہ
14۔11 ڈالر یعنی 18 ہزار پاکستانی روپے ہو سکتا ہے ۔ اگر عمر 18 سے 20 سال
کے درمیان ہے تو یہ معاوضہ مزید کم ہو کر 14 ہزار پاکستانی روپے تک ہو جاتا
ہے جب کہ اس سے کم عمر افراد کو 52۔6 ڈالر فی گھنٹہ یعنی تقریبا دس ہزار
پاکستانی روپے میں ادائیگی کی جاتی ہے- |
|
|
بھارت |
بھارت میں مزدوروں کی کم سے کم تنخواہ بہت کم ہے اور
یہاں مزدوروں کو ماہانہ 62 ڈالر یا 9800 روپے ادا کیے جاتے ہیں جو کہ ہمارے
ملک کے مطابق آدھے سے بھی کم ہے یہی وجہ ہے کہ یہاں پر اکثر افراد غربت کے
نشان سے بھی نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں- |
|
|
بنگلہ دیش |
بنگلہ دیش کا شمار اس وقت ایشیا کے تیزی سے ترقی کرتے
ممالک میں ہوتاہے جہاں بڑھتی ہوئی صنعتوں کے سبب گزشتہ دس سالوں میں فی کس
آمدنی میں تیزی سے اضافہ ہوتا دیکھا گیا ہے- یہی وجہ ہے کہ گزشتہ چند سالوں
ہی میں وہاں کی کم سے کم تنخواہ میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور اس وقت
بنگلہ دیش میں کم سے کم تنخواہ 95 ڈالر مقرر ہوئی ہے جو پاکستانی 15 ہزار
کے برابر ہے- |
|
|
ترکی |
پاکستان کے برادر ہمسایہ ملک ترقی کے معاشی حالات بھی
ماضی میں انتہائی مخدوش تھے مگر طیب اردگان کی قیادت نے اس کی ڈوبتی معیشت
کو سہارہ دیا ہے اور وہ تیزی سے مضبوطی کی جانب گامزن ہے جس کے فیوض و
برکات عوام تک بھی منتقل ہو رہے ہیں- یہاں پر کم سے کم تنخواہ 525 ڈالر
مقرر ہے جو پاکستانی 83 ہزار کے برابر ہے- |
|
|
سعودی عرب |
سعودی عرب کے رہنے والے اور ان کے شہریوں کے لیے کم سے
کم فی کس ماہانہ تنخواہ 4000 ریال مقرر ہے جو کہ سولہ لاکھ نواسی ہزار
پاکستانی روپوں کے برابر ہے مگر یہ تنخواہ سعودی عرب کے آبائی رہائشیوں کے
لیے ہے- جب کہ دوسرے ملکوں سے آنے والوں کےلیۓ یہ شرح مقابلتاً انتہائی کم
ہے اور ان سے صرف 500 ریال یعنی اکیس ہزار پاکستانی روپوں میں بھی کام لیا
جاتا ہے جو کہ ایک کھلا تضاد ہے- |
|
|
چین |
دنیا کی نئی ابھرتی ہوئی سپر پاور کے بارے میں گمان کیا
جا سکتا ہے کہ یہاں کی تیزی سے ہوتی ہوئی معاشی ترقی کے فوائد سے اس کا
نچلا طبقہ بھی مستفید ہو رہا ہوگا مگر حقیقت اس کے برعکس ہے اور چین کی
ماہانہ کم سے کم تنخواہ 400 ڈالر یعنی صرف 83 ہزار پاکستانی روپے ہے- |
|