جاپانی خواتین اپنے چہرے پر ایسی کون سی چیز لگاتی ہیں جس سے ان کی جلد اتنی صاف اور چمکدار ہوتی ہے؟ جانیے کچھ ایسی ٹپس جو ہر خاتون کے لئے جاننا ضروری ہے

image
 
جاپانیوں کی جلد قدرتی طور پر صاف شفاف اور چمکدار ہوتی ہے لیکن اپنے اس خداداد حسن کو برقرار رکھنے اور اسکن پر آئے داغ دھبوں یہاں تک کے دھوپ سے اسکن جلنے کی صورت میں جاپان میں ایک چیز کثرت سے استعمال کی جاتی ہے اور ہے چاول جو کہ آپ بھی اپنی خوبصورتی بڑھانے کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں “ہماری ویب“ کے قارئین کو بتایا جائے گا کہ اسکن کے مختلف مسائل کے لئے چاول کو کس طرح استعال کرنا ہے تاکہ آپ بھی جاپانیوں جیسی نرم و نازک اسکن پانے میں کامیاب ہوجائیں
 
دھوپ سے جھلسی ہوئی جلد کے لئے
دھوپ سے جھلسی ہوئی اور سانولی ہوجانے والی جلد کو شفاف بنانے کے لئے چاول کا آٹا، کوکو پاؤڈر اور ٹھنڈا دودھ ملا کر پیسٹ بنا لیں۔ اب اس پسٹ کو چہرے پر لگا لیں اور پندرہ منٹ بعد نیم گرم پانی سے چہرہ دھو لیں۔
 
image
 
دانے اور کیل مہاسوں والی جلد کے لئے
ایکنی والی جلد کا اصل مسئلہ اسکن پر آنے والا وہ تیل ہوتا ہے جو مساموں میں جم کر دانے پیدا کرتا ہے۔ اس تیل کو جذب کرنے کے لئے چاول کا آٹا بہت مفید ہے۔ تھوڑے سے چاول کے آٹے میں 2,3 قطرے کیسٹر آئل اور چند قطرے عرقِ گلاب ملا کر چہرے پر لگائیں۔ پانچ منٹ لگا رہنے دیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ ہفتے میں دو سے تین بار یہ ماسک لگانے سے چہرے کی جلد سے دانے اور مہاسے کم ہوجاتے ہیں
 
جھریاں اور ایجنگ
جاپانیوں کے چہرے پر بڑھاپا جلدی نمودار نہیں ہوتا۔ اگر آپ بھی ان کی طرح جلد کو جوان رکھنا چاہتے ہیں تو ایک کھانے کے چمچ چاول کے آٹے میں دو انڈوں کی سفیدی ملائیں اور چہرے پر تب تک لگا کر رکھیں جب تک ماسک خشک نہ ہوجائے اور ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں۔ نتیجہ دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے۔
 
یکساں رنگت کے لئے
اکثر لوگوں کی جلد تھوڑی سے الگ اور گالوں یا ماتھے سے الگ رنگ کی ہوتی ہے۔ چہرے کی جلد کو ایک رنگت میں کرنے کے لئے ایک چمچ چاول کا آٹا لیں۔ ایک چمچ دلیا، ایک چمچ شہد اور ایک چمچ دودھ۔ ان تمام اجزاء کو ملا کر ایک گاڑھا پیسٹ بنا لیں اور چہرے پر 10 منٹ لگا کر رکھیں۔ پھر ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں۔ بہترین نتائج کے کے لئے ہفتے میں دو بار یہ ماسک استعمال کریں
 
چاول کے پیسٹ سے منہ دھوئیں
آدھا کپ چاول کو پانی میں اتنا پکائیں کہ وہ لئی جیسا بن جائے پھر گرائینڈر میں پیس کر پیسٹ بنا لیں اور شیشے کے جار میں ڈال کر فریج میں رکھ لیں۔ روزانہ دن میں ایک بار اس پیسٹ سے منہ دھونے سے آپ کی جلد صاف اور ہموار رہے گی اور جھریاں وغیرہ بھی کم ہوجائیں گی۔ لیکن یہ پیسٹ زیادہ سے زیادہ چار دن میں استعمال کرلیں اور ختم ہوجانے کے بعد تازہ پیسٹ بنا کر استعمال کریں
image
YOU MAY ALSO LIKE: