مجھے خوف تھا کہ شادی کے دن۔۔۔ ایسی کونسی وجہ تھی کہ اس شخص نے اپنی ہی بیوی کو دوبارہ شادی کی پیشکش کر دی؟

image
 
کیا تم مجھ سے شادی کرو گی؟
 
یہ جملہ ایک غیر شادی شدہ خاتون کی سماعت کے لئے تو کافی خوشگوار ہوسکتا ہے لیکن اپنے ہی شوہر کے منہ سے یہ جملہ سننا یقیناً ایک بڑا دھچکا ثابت ہوسکتا ہے۔ ایسی ہی کیفیت کا سامنا ہوا پینی سِلوانیا کی 54 سالہ شہری لیزا مارشل کو جو گزشتہ 12 سالوں سے پیٹر مارشل کی بیوی ہیں اور قابلِ رشک شادی شدہ زندگی گزار رہی ہیں۔ لیکن پھر کچھ ایسا ہوا کہ اس جوڑے کو دوبارہ شادی کرنی پڑی
 
یہ ایک صدماتی لیکن خوشگوار احساس بھی تھا
دراصل لیزا کے شوہر پیٹر کچھ عرصے سے الزائمر کے مرض میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے وہ روزمرہ کی عام باتیں تیزی سے بھولنے لگے ہیں۔ پہلے لیزا، پیٹر کے بھولنے کی عادت کو بڑھتی عمر کے اثرات سمجھ کر نظر انداز کرتی رہیں لیکن اس چیز کا سنجیدگی سے احساس لیزا کو تب ہوا جب ایک دن گاڑی چلاتے ہوئے ان کے شوہر نے اجنبیوں کی طرح اپنی بیوی کو گھر کا راستہ بتانا شروع کیا اور گھر پہنچ کر وہ لیزا کو تقریباً بھول ہی گئے۔ اس صورت حال سے لیزا کافی مایوس ہوگئیں۔ اور جب ایک دن ساتھ ٹی وی دیکھتے ہوئے ان کے شوہر نے انھیں شادی کی پیشکش کی تو لیزا کو اندازہ ہوا کہ پیٹر اب اپنی شادی بھی بھول چکے ہیں۔
 
image
 
 لیزا کہتی ہیں کہ “مجھے صدمہ ہوا کیونکہ میں چاہتی تھی ہم دونوں ہمیشہ یاد رکھیں کہ کس طرح ہماری شادی ہوئی تھی لیکن پیٹر کے یادداشت جانے کے دکھ کے ساتھ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ انھوں نے دوبارہ مجھ سے محبت کی اور دوبارہ شادی کے لئے مجھے ہی چنا“
 
لیزا کی پہلی شادی کیسے ہوئی تھی
لیزا اور پیٹر پہلی بار اس وقت ملے جب وہ دونوں پہلے سے شادی شدہ اور اپنے خاندان میں مگن تھے۔ لیزا اور پیٹر پڑوسی تھے لیکن کچھ عرصے بعد دونوں کی اپنے اپنے ساتھیوں سے طلاق ہوگئی اور اتفاقیہ دوبارہ ملاقات ہونے پر دونوں میں دوستی ہوگئی جو کچھ سالوں میں محبت میں بدلنے پر دونوں نے شادی کرلی
 
لیزا کہتی ہیں “"یہ میرے لئے بہت دل چھولینے والا احساس تھا۔ وہ مجھ سے دو بارہ پیار کرنے لگا تھا ۔ مجھے خود پر فخر محسوس ہورہا تھا میں سنڈریلا کی طرح شہزادی کی طرح محسوس کرنے لگی شاید میں دنیا کی خوش قسمت ترین لڑکی ہوں۔"
 
image
 
اس پیشکش کو قبول کرنے کے بعد لیزا نے اس بارے میں اپنے بچوں سے بات کی تو لیزا اور پیٹر کے بچوں نے دوبارہ ان کی شادی کی شاندار تقریب منعقد کی
 
مجھے خوف تھا کہ شادی کے دن۔۔۔
لیزا کہتی ہیں اپنی شادی کے دن مجھے ڈر تھا کہ ہوسکتا ہے پیٹر یہ بھی بھول جائے کہ اس نے مجھے شادی کی پیشکش کی ہے لیکن حیرت انگیز طور پر پیٹر اس دن بالکل ٹھیک اور بہت زیادہ خوش تھے۔ پیٹر نے دوبارہ شادی کرتے ہوئے لیزا سے کہا “لیزا میں تم سے پیار کرتا ہوں“
 
یہ جملہ سننے کے بعد لیزا خود کو بہت خوش نصیب سمجھتی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اب دنیا کی کوئی بھی طاقت ان کو پیٹر سے الگ نہیں کرسکتی۔ حتیٰ کہ اگر پیٹر کو اپنے علاج کی وجہ سے اسپتال منتقل ہونا پڑا تو بھی لیزا کو یقین ہے کہ پیٹر صرف ان کا ہے
image
YOU MAY ALSO LIKE: