پریشر ککر کا ڈھکن کھولتے ہوئے چہرہ دور رکھیں ورنہ۔۔ پریشر ککر کا استعمال کرتے ہوئے خواتین کو کن باتوں کا خاص خیال رکھنا چاہیے؟ جانیے اہم معلومات

image
 
پریشر ککر کی خوبی یہ ہے کہ یہ دیر سے گلنے والی چیزیں جیسے چنا یا بڑا گوشت منٹوں میں گلا دیتا ہے۔ لیکن پھر بھی لوگ ان کے استعمال سے ڈرتے ہیں جس کی وجہ پریشر ککر پھٹنے کے واقعات ہیں جو کافی خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔ اس لئے اکثر لوگ ان ککر کو گھر میں لانا ہی پسند نہیں کرتے لیکن صرف چند باتوں کا خیال رکھا جائے تو پریشر ککر کھانا پکانے میں مددگار بھی ثابت ہوسکتے ہیں اور وقت کی بچت بھی کرسکتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں “ہماری ویب“ کے قارئین کو بتایا جائے گا کہ وہ کون سی احتیاط ہیں جن کو اختیار کرکے پریشر ککر کا استعمال محفوظ بنایا جاسکتا ہے
 
معیاری برانڈ منتخب کریں
پریشر ککر کی خریداری میں بچت کو مدنظر رکھنے کے بجائے اچھے سے اچھے معیار کو اہمیت دیں اور ایسا برانڈ منتخب کریں جو بھلے قیمت میں زیادہ ہو لیکن پرانا ہو اور اس کے صارفین اس سے مطمئن ہوں۔ صارفین کی رائے جاننے کے لئے ویب سائٹس، سوشل میڈیا یا پھر قریبی لوگوں سے معلومات لی جاسکتی ہے۔ برانڈ منتخب کرنے کے بعد ککر کا اچھی طرح جائزہ لیں کہ ککر کے ڈھکن میں دراڑ تو نہیں، ہینڈل چیک کریں کہ ڈھیلا نا ہو، جس جگہ سے گیس خارج ہوتی ہے اس جگہ کا معائنہ بھی لازمی کریں۔ اس کے علاوہ ہر بار کھانا پکاتے ہوئے ککر کا جائزہ لیں اور استعمال کے بعد اور استعمال سے پہلے اچھی طرح صاف کرلیں
 
image
 
پورا نہ بھریں
پریشر ککر میں کھانا پکاتے ہوئے جتنا پانی موجود ہوتا ہے اسی کے حساب سے بھاپ بنتی ہےجو کھانے کو گلاتی ہے۔ اس لئے کھانا پکاتے ہوئے ککر کو کبھی لبالب نہیں بھریں بلکہ آدھا حصہ خالی رکھیں تا کہ ضرورت سے زیادہ گیس نہ پیدا ہو کیونکہ یہ خطرناک ہونے کے ساتھ ساتھ کھانے کی ساخت اور ذائقے کو بھی خراب کرتی ہے
 
ڈھکن کھولتے ہوئے چہرہ دور رکھیں
پریشر ککر عام دیگچی کی طرح ڈیزائن نہیں ہوا ہوتا اس لئے اسے استعمال کا طریقہ عام دیگچی سے مختلف ہوتا ہے۔ کھانا پک جانے پر ایک عام دیگچی کا ڈھکن کھول لیا جاتا ہے لیکن پریشر ککر کے ساتھ ایسا کرنا آپ کو 2,3 ڈگری تک جلا سکتا ہے اس لئے کھانا پک جانے کے بعد ککر کی گیس اس میں موجود اخراج والی ٹونٹی کے زریعے اچھی طرح نکال کر پھر ڈھکن کھولیں اور چہرہ فوراً ککر کی جانب کرنے کے بجائے دور رکھیں
 
الگ الگ کھانوں کو پکانے کا وقت جانیں
پریشر ککر کو بار بار ڈھکن کھول کر چیک نہیں کیا جاسکتا اس لئے کون سی چیز کتنی دیر میں پک جائے گی اس کے لئے ککر کے ساتھ دیے گئے کتابچے کو بغور پڑھیں۔ ہر برانڈ کے ککر میں اجزاء کے پکنے کا وقت علیحدہ ہوسکتا ہے اس لئے جو چیز پکانی ہو اس کو پکنے کے لئے درکار وقت ضرور جان لیں
 
ککر پر کھانا چڑھا کر کہیں اور مصروف نہ ہوں
اکثر خواتین ککر میں کھانا چڑھا کر کسی کام میں مصروف ہوجاتی ہیں اور یہی وہ عادت ہے جو حادثوں کا سبب بنتی ہے اس لئے جب تک آپ کھانا پکا کر چولہا بند نا کردیں کوئی دوسرا کام نہیں کریں خاص طور پر گانے یا فون سننا اور ایسا کوئی بھی کام جس سے پریشر ککر کی سیٹی سنائی دینے کا احتمال کم ہو، نہ کریں۔
 
image
 
یہ کھانے پریشر ککر میں نہ پکائیں
چاول، دال اور بینز ایسی چیزیں ہیں جو ککر کی دھات سے مل کر ایکریلامائڈ نامی زہر بناتی ہیں جن سے کینسر ہوسکتا ہے۔ اس لئے ان اجزاء کو پریشر ککر میں پکانے سے گریز کریں
YOU MAY ALSO LIKE: