|
|
شاہی محل کی انوکھی روایات تو اکثر ہی زیرِ بحث رہتی
ہیں لیکن شاہی محل میں رہنے والوں کی عادات بھی کچھ کم عجیب نہیں۔ اور جب
ہم شاہی خاندان کے لوگوں کی بات کرتے ہیں تو اس میں حیرت انگیز طور پر ملکہ
کا نام ہی سرِفہرست آتا ہے۔ ملکہ مزاجاً روایت پسند تو ہیں ہی لیکن ان کی
کچھ عادتیں اتنی عجیب و غریب ہیں کہ سن کر یقین ہی نہیں آتا۔ تو چلیے آپ کو
ملکہ برطانیہ کی انوکھی اور دلچسپ عادتوں کے بارے میں بتاتے ہیں |
|
خون کی بوتل ساتھ لے کر
چلتی ہیں |
ملکہ جب بھی باہر نکلتی ہیں خاص طور پر بیرونِ ملک سفر
میں ملکہ کے ساتھ ایک ڈاکٹر خون کی کچھ بوتلیں ساتھ لے کر چلتا ہے۔ ڈاکٹر
اور خون کی بوتلیں سفر میں ساتھ لے جانے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ اگر ملکہ کو
کوئی حادثہ پیش آجائے تو ڈاکٹر فوری طور پر انھیں طبی امداد دے سکے |
|
|
آئس کیوب کی جگہ آئس
بالز |
کولڈ ڈرنک میں آئس کیوب ڈال کر پینا کسے پسند نہیں لیکن
ملکہ کو آئس کیوبز بالکل نہیں پسند بلکہ کیوبز کے بجائے ملکہ اپنے مشروبات
میں برف کے گولے ڈال کر پیتی ہیں۔ کیونکہ ملکہ کا کہنا ہے کہ مشروب میں
کیوبز ڈالنے کی آواز بہت بری ہوتی ہے جبکہ برف کے گولے ڈالنے کی آواز
خوبصورت ہوتی ہے۔ ملکہ کو آئس کیوبز اتنے برے لگتے ہیں کہ ان سے بچنے کے
لئے ان کے مرحوم شوہر شہزادہ فلپس نے ایک بار برف کے گولے بنانے والی مشین
ایجاد کرکے اپنی بیگم کو تحفے میں دی |
|
|
شاہی محل کی کھڑکیاں |
ملکہ کو ہر چیز میں پرفیکشن پسند ہے خاص طور پر اپنے محل
کے حوالے سے وہ بہت سنجیدہ رہتی ہیں۔ اسی وجہ سے شاہی محل کی کھڑکیاں بھی
بند رکھی جاتی ہیں کیونکہ ملکہ کے خیال میں شاہی محل بند کھڑکیوں کے ساتھ
پرکشش لگتا ہے جبکہ کھڑکیاں کھلی ہوں تو محل کا حسن ماند پڑ جاتا ہے اس لئے
اگر بہت ضروری ہو تو بھی محل کی کھڑکیاں بہت تھوڑی دیر کے لئے کھولی جاتی
ہیں |
|
|
ہر جوڑے کا نمبر ہوتا ہے |
ملکہ کے تمام جوڑوں کو باقاعدہ نمبر دیا گیا ہے تاکہ
رجسٹر میں یہ درج کرنے میں آسانی ہو کہ ملکہ نے کس تقریب میں کون سا لباس
پہنا تھا۔ ملکہ ہونے کی وجہ سے وہ مخصوص طرز کے لباس پہنتی ہیں لیکن رنگوں
کے معاملے میں ان کے پاس ہر طرح کی ورائٹی موجود ہے |
|
|
داڑھی اور بو ٹائی |
ملکہ کو داڑھی والے مرد بالکل نہیں پسند اور نا ہی بو
ٹائی لگانے والے۔ اگر کسی تقریب میں کوئی بو ٹائی والا شخص آجائے تو ملکہ
فوراً اس سے دور ہوجاتی ہیں۔ جبکہ داڑھی والے مردوں میں ملکہ کو صرف ایک ہی
مرد پسند ہے اور وہ ہے ان کا پوتا ہیری |
|