کھڑکی کا فریم گندا رہ جاتا ہے تو۔۔۔ گھر کی 6 مشکل جگہوں کو صاف کرنے کے آسان ترین طریقے

image
 
ہر گھر میں جھاڑو پونجھا اور ڈسٹنگ وغیرہ تو روز ہی کیا جاتا ہے لیکن کچھ جگہیں ایسی ہوتی ہیں جہاں ہاتھ آسانی سے نہیں پہنچتا لیکن اگر انھیں صحیح طرح صاف نہ کیا جائے تو وہ صاف ستھرے گھر میں نمایاں ہو کر بھی گھر کو بھدا بنا دیتے ہیں۔ ایسی ہی مشکل جگہوں کو صاف کرنے کے لئے “ہماری ویب“ نے اپنے پڑھنے والوں کچھ آسان طریقے ڈھونڈھ نکالے ہیں۔ تو آئیے جانتے ہیں وہ طریقے جن سے اب آپ اپنے گھر کا کونا کونا چمکا سکتے ہیں
 
کھڑکیوں کا یہ حصہ
کھڑکیوں کے فریم کا نچلا حصہ دھول مٹی جمنے سے کافی گندا ہوجاتا ہے اور تنگ جگہ ہونے کی وجہ سے لوگ اس حصے کو بس اوپر اوپر سے ہاتھ مار کے چھوڑ دیتے ہیں۔ اگر آپ کے گھر میں ویکیوم کلینر ہے تو آپ اس جگہ کو اندر سے اچھی طرح صاف کرسکتے ہیں جس کے لئے آپ کو صرف ایک گتے کا ٹکڑا چاہئیے ہوگا۔ جسے ویکیوم کلینر کے پائپ کے نچلے حصے میں موڑ کر فٹ کرکے ویکیوم کلینر کی مدد سے سے تمام دھول مٹی کھینچی جاسکتی ہے جبکہ ویکیوم کلینر نہ ہو تو ٹوتھ برش سے رگڑ کے کسی صاف کپڑے سے پونچھ دینے سے بھی یہ جگہ صاف ہوجاتی ہے
image
 
نل کو صاف کرنے کے لئے
ہم گندے ہاتھ نل پر لگاتے ہیں اور ہاتھ دھو کر چلے جاتے ہیں اور ساری گندگی نل پر ہی رہ جاتی ہے جسے بعد میں صاف کیا جائے تو وہ کونوں میں ہی چپک جاتی ہے جہاں ہمارا ہاتھ نہیں جاتا اس لئے نل کو ٹوتھ برش پر بیکنگ سوڈا لگا کر رگڑیں۔ آپ کے باتھ روم کا نل بالکل نئے جیسا ہوجائے گا
image
 
شاور ہیڈ
شاور ہیڈ صاف کرنے کے لئے ایک پلاسٹک کی تھیلی لیں جس میں ایک پیالی سے تھوڑا کم بیکنگ سوڈااورایک پیالی سرکہ ڈال کر تھیلی کو شاور پر چڑھا کر کسی چیز سے باندھ دیں اور دو تین گھنٹوں کے لئے چھوڑ دیں۔ اور پھر کسی کپڑے سے صاف کرلیں۔ گندے سے گندا شاور بھی جگمگا اٹھے گا
image
 
اے سی کی جالیاں
اے سی کی جالیاں اکثر اتنی گندی ہوجاتی ہیں کہ لگتا ہے ان کا رنگ ہی بدل گیا ہے جبکہ اگر ان کو اچھی طرح صاف رکھا جائے تو یہ اپنی رنگت برقرار رکھتی ہیں۔ اے سی کی جالیوں کو اچھی طرح صاف کرنے کے لئے ایک چاقو پر گیلا تولیہ لپیٹیں اور پھر جالیوں پر ملیں۔ لیکن اس بات کا خیال رکھیں کہ چھری کی نوک والا حصہ استعمال نہیں کرنا
image
 
کھڑکیوں کے بلائینڈز
کھڑکی کے بلائینڈز صاف کرنے کے لئے ایک چمٹے کے اوپر نیچے دونوں جانب گیلا تولیہ باندھ دیں اور پھر بلائینڈز سے گزار کر صاف کریں۔
image
 
گاڑیوں کے کونے
گاڑیوں میں بھی ایسی بہت سے جگہیں ہوتی ہیں جنہیں ہاتھ سے یا کپڑے کی مدد سے صاف کرنا ممکن نہیں ہوتا تو اس صورت میں ائیر بڈز کا استعمال کریں۔ ائیربڈز کے زریعے ہر کونے کوآسانی سے صاف کیا جاسکتا ہے
image
YOU MAY ALSO LIKE: