اگر آپ کے بھی سامنے سے بال غائب ہو رہے ہوں تو۔۔ گنج پن اور بال جھڑنے کا مسئلہ آسانی سے حل کریں، جانیں 4 آسان گھریلو ٹپس

image
 
بالوں کی خوبصورتی کا دارومدار ہماری صحت اور ماحول پر ہوتا ہے۔ اگر کوئی بھرپور خوراک نہیں لیتا تو اس کا نتیجہ خراب، کمزور اور الجھے ہوئے بالوں کی صورت نکلے گا اسی طرح اگر کوئی بہت زیادہ دھوپ میں رہتا ہے یا کھارا پانی استعمال کرتا ہے تو بھی بال خراب، روکھے اور بے جان لگیں گے اور الجھتے رہیں گے۔ لیکن اگر مناسب دیکھ بھال اور آزمودہ گھریلو ٹوٹکے استعمال کیے جائیں تو بالوں کی صحت بھی اچھی کی جاسکتی ہے اور پہلے سے خراب بالوں کو بہتر کیا جاسکتا ہے۔ نیچے ہم کچھ آسان ٹوٹکے بتا رہے ہیں جن کو آزما کر آپ بھی لمبے خوبصورت بالوں کو حاصل کرنے کی خواہش پوری کرسکتی ہیں
 
الجھے بالوں کو اس ٹوٹکے سے سلجھائیں
جب بال پتلے ہوتے ہیں تو زیادہ الجھتے ہیں۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے ایک ایلوویرا کا پتا لیں اور اس کا گودا نکال کر آدھی پیالی ناریل کے تیل میں ملا کر بالوں میں مساج کریں۔ کم سے کم ایک گھنٹہ یا رات بھر لگا رہنے دیں اور پھر کسی مائلڈ یا بے بی شیمپو سے بال دھو لیں۔ کوشش کریں کے بال سلجھانے کے لئے موٹے دندانوں والا کنگھا استعمال کریں کیونکہ اس سے بال کم ٹوٹتے ہیں
 
image
 
ماتھے سے بال غائب ہورہے ہیں تو۔۔۔
اکثر ماتھے سے بال غائب ہونے لگتے ہیں اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ وہاں نئے بال اگنا بند ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے سامنے سے بال کم ہو کر گنج پن پیدا ہونے لگتا ہے۔ بالوں کو اگانے کے لئے دو پیاز کا رس نکالیں اور چھان کر وٹامن ای کی کیپسول شامل کرلیں۔ اگر کیپسول نا ملے تو وٹامن ای کا تیل چند قطرے ملا لیں اور اس مکسچر کو اچھی طرح سر پر لگا لیں۔ یہ طریقہ وہ مرد بھی استعمال کرسکتے ہیں جن کے بال سر کے بیچ میں سے غائب ہو رہے ہوں
 
خشکی اور سکری سے جان چھڑائیں
ایک پیالی دہی، ایک لیموں کا رس اور آدھا پیالی ناریل کا تیل ملا کر بالوں کی جڑ سے سرے تک اچھی طرح لگائیں۔ آدھا گھنٹہ لگا رہنے دیں پھر بال دھو لیں۔ بہترین نتائج کے لئے یہ تمام ٹوٹکے ہفتے میں تین بار استعمال کریں
 
بالوں کو مضبوط اور لمبا بنائیں
ایک لہسن کی پوتھی سے تمام جوئے نکال کر چھین لیں اور کاٹ کر ٹکڑے کرلیں۔ ان ٹکڑوں کو ایک پیالی ناریل کے تیل میں ڈال کر دھیمی آنچ پر پکائیں۔ 10منٹ پکانے کے بعد تیل نتھار لیں اور نیم گرم تیل سے بالوں میں مساج کریں۔ بال مضبوط بھی ہوں گے اور تیزی سے بڑھیں گے۔ اس طریقے سے سر کی جوئیں بھی ختم ہوجاتی ہیں
image
YOU MAY ALSO LIKE: