|
|
یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ جہاں اسائنمنٹ بنانے سے لے کر
دفتری پریزینٹیسنز بنانے میں انٹرنیٹ نے ہماری زندگی آسان کردی ہے وہیں
گوگل مطلوبہ معلومات کو سیکنڈوں میں ہم تک پہنچا کر ہمارے کئی قیمتی گھنٹے
بچالیتا ہے۔ پہلے کے دور میں کسی چیز کی معلومات کے لئے کئی کتابیں پڑھ کر
مواد اکھٹا کیا جاتا تھا اور اکثر تو ایسا ہوتا تھا کہ جس معلومات کو حاصل
کرنے کے لئے کتاب پڑھی جاتی تھی وہ اس میں سرے سے موجود ہی نہیں ہوتی تھیں۔
ایسے میں گوگل کسی چراغ کے جن کی طرح ہمارا مددگار ہے۔ لیکن کبھی کبھی ایسا
بھی ہوتا ہے کہ گوگل پر بھی مطلوبہ معلومات سرچ کرنے میں دشواری ہوتی ہے جس
کی کئی وجوہات ہوتی ہیں۔ اس آرٹیکل میں ان وجوہات کو مدِنظر رکھتے ہوئے کچھ
ایسے طریقے بیان کیے جارہے ہیں جن کی مدد سے آب اپنی سرچنگ کی صلاحیت کو
موثر بنا سکتے ہیں |
|
|
|
لفظ or کا استعمال
|
جب ہم کسی خاص چیز کو مذید آئیڈیا تلاش کرنے کے لئے سرچ
کررہے ہوں تو or کا لفظ ایک بہترین اضافہ ہے۔ اس لفظ کے ساتھ سرچ کرنے سے
گوگل آپ کو مطلوبہ شے یا معلومات سے جڑے بہت سے آئیڈیاز فراہم کردے گا |
|
اپنی مادری زبان میں سرچ
کریں |
انگریزی ایک بین الاقوامی زبان تو ہے ہی لیکن اس کے
علاوہ دنیا کی تمام معلومات اس زبان میں محفوظ کی جاتی ہیں۔ گوگل پر طلباء
اور لوگ انگریزی زبان میں زیادہ سرچنگ کرتے ہیں لیکن اگر آپ اپنی مادری
زبان میں معلومات سرچ کریں تو اس سے آپ کو وہ معلومات ملنے کی توقعات زیادہ
ہوتی ہیں جو آپ کے ادگرد کے ماحول میں استعمال کی جارہی ہو |
|
وقت کا دورانیہ |
گوگل پر اگر تاریخی مواد ڈھونڈا جارہا ہو تو اس کے لئے
وقت کا دورانیہ لکھ کر سرچ کرنا بھی اچھا خیال ہے۔ مثال کے طور پر پندہرویں
یا سولہویں صدی کے واقعات کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے 1453… 1815
لکھ کر سرچ کیا جاسکتا ہے۔ اس سے گوگل ان دورانیے پر پر لکھے گئے بلاگز اور
آرٹیکلز آپ کے سامنے سیکنڈز میں پیش کردے گا |
|
اہم الفاظ سے سرچ کریں |
غیر اہم الفاظ کی جگہ صرف اہم الفاظ کو لکھ
کر سرچ کریں۔ مثال کے طور پر اگر آپ کسی تاریخی جگہ کے کو تلاش کررہے ہیں
تو بہت ممکن ہے گوگل آپ کو چھٹیاں بنانے کے اشتہارات اور مقام دکھانے لگے۔
اس لئے “بہترین تاریخی جگہیں“ لکھ کر سرچ کرنے سے آپ کو صرف مقامات کے بارے
میں ہی معلومات ملیں گی |
|
تصاویر سے
سرچ کریں |
کوئی بھی چیز سرچ کرتے ہوئے"images" میں سرچ
کرنے سے ایسا نکتہ یا مواد سامنے آجاتا ہے جس کی حقیقی طلب ہوتی ہے دراصل
تصاویر کی مدد سے چیزوں کو سمجھنا آسان ہوتا ہے۔ جن آرٹیکلز کو ہم گوگل پر
چند لائینز میں پڑھ کر فیصلہ نہیں کرپاتے اسی کی تصویر ہمیں آرٹیکل کی
اندرونی معلومات کی نشاندہی کرسکتی ہےاور اگر آپ اپنے پاس موجود کسی تصویر
کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو گوگل پر تصویر اپلوڈ کرکے سرچ
کرنے کا آپشن بھی موجود ہوتا ہے |
|