ہماری خاص ڈش ضرور ٹرائی کریں۔۔۔۔ ہوٹل کی 5 نشانیاں جہاں کا کھانا آپ کی جان بھی لے سکتا ہے

image
 
آئے دن ایسے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں جن میں بتایا جاتا ہے کہ فلاں ہوٹل میں کھانا کھانے سے کسی شخص کی طبعیت خراب ہوگئی یا پھر ایک جگہ کھانا کھانے والا پورا خاندان ہی اسپتال پہنچ گیا۔ دراصل ہر جگہ کھانا پکانے کے لئے حفظانِ صحت کے اصولوں کو مدِ نظر نہیں رکھا جاتا لیکن بظاہر ایک عام شخص کے لئے ہوٹل کے معیار کا اندازہ لگانا کافی مشکل ہے۔ اس کے لئے کچھ ایسے نکات جاننا ضروری ہیں جن سے آپ ہوٹل کے معیاری یا غیر معیاری ہونے کا اندازہ کرسکتے ہوں تاکہ پیٹ بھرنے کے لئے کھایا گیا کھانا خدانخواستہ آپ کی صحت پر بھاری نہ پڑجائے
 
باتھ روم
جس جگہ صفائی ستھرائی کا معیار اچھا ہوگا وہاں باتھ روم کی صفائی کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ کسی ہوٹل یہاں تک کے بڑے بڑے ریسٹورینٹس میں جاکر کھانا کھانے سے پہلے ایک چکر وہاں کے باتھ روم کا لگالیں تاکہ آپ کو اندازہ ہوجائے کہ کھانا پکانے والے باورچی حفظانِ صحت کے اصولوں کی کتنی پاسداری کرتے ہوں گے
 
کھانے میں بہت زیادہ ڈشز
اگر تو ہوٹل بہت مشہور ہے تو پھر تو ٹھیک ہے لیکن اگر غیر معروف سا ہوٹل ہے اور مینیو کارڈ پر کھانے کی بھرمار ہے تو آپ کو چوکنا ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ اس بات کا اظہار ہے کہ ہوٹل کے باورچی کسی بھی ایک ڈش کو پکانے میں مہارت نہیں رکھتے اس کے علاوہ مینیو میں موجود اکثر چیزیں پہلے سے بنا کر فریز کی ہوں گی جو جانے کب کی ایکسپائر بھی ہوچکی ہوں گی
 
image
 
بو محسوس ہو
کھانے کی ٹیبل، مینیو کارڈ یا ماحول میں کسی قسم کی ناگوار بو محسوس ہونا اس بات کی علامت ہے کہ ہوٹل میں کوئی گڑبڑ موجود ہے اس لئے جتنی جلدی ممکن ہو وہ جگہ چھوڑ دیں اور وہاں کھانا کھانے کی غلطی ہر گز نہ کریں
 
یہ ہماری خاص ڈش ہے ،ضرور ٹرائی کریں
اگر کوئی غیر معروف سا ہوٹل آپ کو بطورِ خاص کوئی ڈش ٹرائی کرنے کو کہے تو ہوسکتا ہے وہ ایسی پلیٹ ہو جو پورے ہفتے لوگوں کے بچے کچھے کھانے کو جمع کرکے تیار کی گئی ہو۔ خاص طور پر اتوار کے دن ایسی کوئی “خاص“ ڈش نہ ٹرائی کریں
 
بدتمیز اسٹاف
اگر ہوٹل یا ریستوران کا اسٹاف بدتمیز، جھگڑالو اور بات بات پر بحث کرتا ہے تو اس کی وجہ ان کی کم تنخواہ ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ اگر اسٹاف غصیلا ہے تو یقیناً کھانے کے ساتھ بھی انھوں نے کوئی اچھا سلوک نہیں کیا ہوگا
image
YOU MAY ALSO LIKE: