کیا آپ جانتے ہیں جسم کے کس حصے میں کتنا سونا موجود ہے؟ انسانی جسم کے بارے میں ہوش اڑا دینے والی معلومات

image
 
ہم اپنے اردگرد کے ماحول سے باخبر رہنے کی کوشش کرتے ہیں جو کہ ایک اچھی بات ہے لیکن وہیں ہمارے اپنے جسم میں بھی کئی حیرت انگیز کمالات پوشیدہ ہیں جن سے ہم قطعی واقف نہیں۔ نیچے آپ کو انسانی جسم کے بارے میں وہ دلچسپ اور حیرت انگیز معلومات دی جارہی ہیں جن کے بارے میں آپ نے پہلے نہیں سنا ہوگا۔
 
انسانی جسم میں موجود سونا
سونا ایک قیمتی دھات ہے جسے حاصل کرنے کے لئے لوگ بڑے پاپڑ بیلتے ہیں لیکن یہ نہیں جانتے کہ ہمارے اپنے اندر بھی سونا موجود ہوتا ہے۔ انسانی جسم میں 0.2 ملی گرام سونا موجود ہوتا ہے جو زیادہ تر خون کے اندر ہوتا ہے
image
 
موت کے صرف تین دن بعد
انسان جب تک زندہ رہتا ہے اس کے جسم میں موجود جراثیم بھی اس کی خوراک پر پلتے ہیں لیکن انسان کے مرنے کے صرف تین بعد وہ جرثومے جو کبھی غذا ہضم کرنے میں مدد کرتے تھے انسان کو کھانا شروع کردیتے ہیں
 
کتابیں پڑھیں تاکہ۔۔۔
کتابیں معلومات کا خزانہ ہی نہیں بلکہ لمبی عمر کا زریعہ بھی ہیں۔ ایک مستند تحقیق کے مطابق مطالعے کے شوقین افراد عام لوگوں کے مقابلے میں دو سال زیادہ عمر پاتے ہیں
 
کانوں میں میل
کچھ لوگوں کے کان بہت جلدی گندے ہوجاتے ہیں وہ سوچتے ہیں کہ ابھی تو صاف کیے تھے اتنی جلدی مٹی کیسے آگئی؟ لیکن کان کے اندر جمع ہونے والا میل کچیل باہر کی مٹی سے زیادہ کان سے نکلنے والا پسینہ ہوتا ہے جو بند جگہ ہونے کی وجہ سے جم جاتا ہے-
image
 
نیند میں نہیں چھینک سکتے
یہ ایک حقیقت ہے کہ کوئی انسان نیند میں چھینک نہیں سکتا۔ سوتے میں یا تو چھینک آتی نہیں اور آئے گی تو آپ کی نیند ٹوٹ چکی ہوگی
YOU MAY ALSO LIKE: