|
|
کلاس روم یا دفتر میں میٹنگ کے دوران اچانک ہچکی آنا
شروع ہوجائے تو اسے روکنا محال ہوجاتا ہے۔ اگرچہ یہ ایک عام سی کیفیت ہے
لیکن ہچکی کو روکنا اس لیے ضروری ہوتا ہے کیونکہ ہچکیاں لیتے ہوئے بات کرنا
مشکل ہوجاتا ہے اور ساتھ ساتھ ارد گرد کے لوگ بھی ڈسٹرب ہونے لگتے ہیں۔ اس
آرٹیکل میں ہم آپ کو ہچکی روکنے کے آسان طریقے بتائیں گے تاکہ کسی ایسی
صورتحال میں آپ کو گھبراہٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے لیکن اس سے پہلے یہ جاننا
بھی ضروری ہے کہ ہچکیاں ہوتی کیوں ہیں |
|
ہچکیاں کیوں اور کیسے
ہوتی ہیں؟ |
ہچکیاں صرف جسمانی نہیں بلکہ نفسیاتی مسائل کی وجہ سے
بھی ہوسکتی ہیں۔ پھیپھڑے اور معدے میں سانس لینے کے دوران پردہ شکم (ڈایافرام)
نیچے جاتا ہے اور سانس ناک یا منہ کے زریعے باہر آتی ہے البتہ اگر اس دوران
کوئی رکاوٹ پیدا ہوجائے تو منہ سے اچانک غیر متوقع آوازیں آنے لگتی ہیں
جنھیں ہچکی کہتے ہیں۔ ہچکی کی چند بڑی وجوہات درج ذیل ہیں |
|
|
|
بہت زیادہ یا بہت جلدی کھانا |
|
گھبرانا یا پرجوش ہونا |
|
کولڈ ڈرنکس یا بہت زیادہ الکحل پینا |
|
|
|
ذہنی تناؤ |
|
درجہ حرارت میں اچانک تبدیلی |
|
ٹافی چوستے ہوئے ہوا کو بہت زیادہ نگلنا |
|
ہچکی کو فوری طور پر
کیسے روکا جاسکتا ہے؟ |
ہچکیاں تھوڑی دیر میں خود ہی ختم ہوجاتی ہیں لیکن اگر
مسلسل ہچکیاں آنا شروع ہوجائیں تو مندرجہ ذیل طریقے آزما کر ان کی شدت کم
کی جاسکتی ہے |
|
اپنی سانس کو تھوڑی دیر روک کر تین بار ہوا منہ کے
زریعے اندر لیں |
|
کاغذ کے تھیلے میں دو تین بار ہلکے سانس لیں لیکن
منہ پورا اندر نہ ڈالیں |
|
ٹھنڈا پانی پئیں |
|
ایک چائے کا چمچ چینی یا کوئی میٹھی چیز نگل لیں |
|
|
|
ٹھنڈے پانی سے کلیاں کریں |
|
ہچکیاں اگر دو دن تک نہ رکیں یا وقفے سے کچھ دن تک مسلسل
آتی رہیں تو اپنے معالج سے لازمی مشورہ کریں کیونکہ یہ آپ کے پردہ شکم کو
خاموشی سے متاثر کرنے والی کسی بیماری کی علامت بھی ہوسکتی ہے |