|
|
برطانیہ کے شاہی خاندان کا ملازم ہونا کسی اعزاز سے کم
نہیں ہوتا ہے لیکن ان ملازمین کا انتخاب ایک مشکل ترین کام ہے اور اس کی
مثال گھاس میں سے سوئی تلاش کرنے کے مترادف ہوتی ہے۔ تاہم ان کے انتخاب کے
بعد بھی ان کی مشکلات میں کمی واقع نہیں ہوتی ہے اور اس نوکری کو برقرار
رکھنے کے لیے بھی ان کو سو سو جتن کرنے پڑتے ہیں-ملکہ برطانیہ کی خوشنودی
حاصل کرنے کے لیے ان کو کچھ ایسے ایسے کام بھی کرنا پڑتے ہیں جو کے عام طور
پر حیرت انگیز ہوتے ہیں مگر ان ملازمین کو اپنی نوکری کو برقرار رکھنے کے
لیے یہ سب کرنے پڑتے ہیں- |
|
بچوں کو بچہ نہیں کہنا
ہے |
عام طور پر شاہی خاندان کے بچوں کو سنبھالنے کے لیے جن
خواتین کو جاب کے لیے رکھا جاتا ہے وہ باقاعدہ طور پر نورلینڈ کالج
پروٹوکول سے تربیت یافتہ ہوتی ہیں۔ کیٹ میڈلٹن کے بچوں کی دیکھ بھال کے لیے
ماریا بورالو کو نوکری پر رکھا گیا ہے- برطانیہ کےشاہی خاندان کے ملازمین
کو اس حوالے سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ بچوں کو کڈ کہہ کر نہیں پکارا جا
سکتا ہے۔ کیوں کہ برطانیہ شاہی خاندان کے مطابق کڈ انگریزی میں بکری کے
بچوں کو کہا جاتا ہے اس وجہ سے برطانوی شاہی خاندان کے بچوں کو ان کے نام
سے پکارا جاتا ہے- |
|
|
شاہی خاندان کے ساتھ
کتوں کا کھانا بھی بنانا پڑے گا |
پالتو جانوروں کو پیار تو ہر کوئی کرتا ہے مگر اگر پالتو
جانوروں کا تعلق شاہی خاندان سے ہو تو ان کے نخرے بھی اسی اعتبار سے بڑھ
جاتے ہیں شاہی خاندان کے سابقہ باورچی ڈیرن میکگریڈی کے مطابق شاہی خاندان
کے پالتو جانوروں کو بھی گھر کا پکا ہوا کھانا کھلایا جاتا ہے اور ان کا
باقاعدہ مینو بھی بنایا جاتا ہے- ان کے مینو میں سبزیاں ، پھل گوشت سب شامل
ہوتا ہے اور شاہی خاندان کے شاہی پالتو جانوروں کو بھی خصوصی پروٹوکول حاصل
ہوتا ہے - |
|
|
شاہی خاندان کے لیے چائے
ایک خاص درجہ حرارت پر ہی تیار ہو سکتی ہے |
برطانوی شاہی خاندان کے افراد کے لیے ٹی ٹائم خاص اہمیت
کا حامل رہا ہے مگر سرو کی جانے والی چائے کے ذائقے اور لذت کو برقرار
رکھنے کے لیے یہاں کے ملازمین کو خاص ہدایات دی جاتی ہیں- شاہی خاندان کے
لیے چائے ایک خاص درجہ حرارت پر ہی تیار کی جاتی ہے ۔ جس کے لیے باقاعدہ
تھرمامیٹر سے اس کو چیک کیا جاتا ہے۔ گرین ٹی کے لیے یہ درجہ حرارت 158
فارن ہائيٹ اور کالی چائے کے لیے یہ درجہ حرارت 212 ڈگری فارن ہائيٹ ہے-
چائے میں پتی ڈالنے سے قبل تھرمامیٹر سے یہ درجہ حرارت چیک کیا جاتا ہے اس
کے بعد اس میں ایک کپ کے لیے ایک چمچ پتی ڈالی جاتی ہے- اسکے علاوہ گرین ٹی
کو صرف تین منٹ تک پکایا جاتا ہے جب کہ کالی چائے کو پانچ منٹ تک پکایا
جاتا ہے اور مٹھاس کے نام پر شہد شامل کیا جاتا ہے- |
|
|
خاص موقعوں پر خاص
یونیفارم
|
شاہی خاندان کے ملازمین عام طور پر سفید شرٹ کالی پینٹ
کالی بو ٹائی کے ساتھ پہنتے ہیں۔ یونیفارم کی صفائی اور اس کے رکھ رکھاؤ کا
خیال رکھنا ان کی اولین ذمہ داری ہوتی ہے- تاہم اگر شاہی خاندان میں کسی
بھی قسم کی کوئی تقریب ہو یا کوئی خاص واقعہ ہو تو اس صورت میں شاہی خاندان
کے تمام ملازمین کو ایک خاص لباس پہننا پڑتا ہے جو کہ ایک تلوار اور کوٹ
اور سنہری لائننگ والے ہیٹ پر مشتمل ہوتا ہے- |
|
|
شاہی کتوں کے لیے خاص
ملازمین |
شاہی خاندان کے کتوں کے لیے جس طرح خاص کھانا فراہم کیا
جاتا ہے اور اس کو پکانے والے بھی شاہی باورچی ہوتے ہیں اسی طرح ان کتوں کو
کھانا فراہم کرنے کا بھی باقاعدہ پروٹوکول ہوتا ہے ان شاہی کتوں کو خاص
برتنوں میں کھانا دیا جاتا ہے- کتوں کو کھانا ان کی سنیارٹی کے حساب سے سرو
کیا جاتا ہے پہلے عمر میں بڑے کتوں کو کھانا دیا جاتا ہے اس کے بعد بچوں کو
دیا جاتا ہے اسکے بعد بٹلر کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ کھانا کھانے کے بعد ان
برتنوں کو ٹھیک سے اٹھا کر ان کو صاف کرے اور سنبھال کر رکھے- |
|
|
شاہی خاندان کے کتے تو
کتے گھوڑے بھی شاہی ہیں |
شاہی خاندان کے صرف پالتو کتوں کو ہی نہیں بلکہ گھوڑوں
کوبھی بہت پروٹوکول ملتا ہے گھوڑے ملکہ برطانیہ کے اس حد تک پسندیدہ ہیں کہ
اکثر وہ ان کو اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلاتی ہیں- اس وجہ سے یہ لازم ہے کہ
گھوڑوں کو کھلائی جانے والی گاجریں ایک انگلی کے برابر اچھی طرح چھلی ہوئی
ہوں- |
|
|
ملکہ برطانیہ کو کھانے کے لیے دعوت دینے کا
طریقہ |
شاہی ملازمین کو اس بات کی خاص طور پر یہ ٹریننگ دی جاتی ہے کہ وہ ملکہ کے
سامنے کون سے الفاظ استعمال کر سکتے ہیں اور کون سے الفاظ کا استعمال انہیں
ملکہ کے سامنے نہیں کرنا ہوتا ہے۔ عام طور پر ملکہ برطانیہ کو کھانا تیار
ہونے کی اطلاع دینے کا بھی خاص طریقہ ہے۔ ان کو یہ نہیں کہا جاتا ہے کہ
کھانا تیار ہے اس کی جگہ پر ان سے کہا جاتا ہے کہ ملکہ عالیہ آپ کا کھانا
حاضر ہے- |
|