|
|
جہاز میں سفر کے دوران ہر شخص پرسکون سفر کرنا چاہتا ہے۔
لیکن ہوسکتا ہے آپ کی کچھ عادتیں آپ کے ساتھ بیٹھے مسافر کے لیے سر درد بن
جائیں اس لیے کسی بھی قسم کی ناگوار صورتحال سے بچنے کے لیے ہم آپ کو کچھ
ایسے ٹپس دے رہے ہیں جس سے آپ کا سفر کافی آرام دہ کٹ سکتا ہے |
|
1- اونچی ہیلز |
اونچی ہیلز کی ٹک ٹک کچھ لوگوں کے لئے ناگوار ثابت
ہوسکتی ہے اور جہاز کے سفر میں مجبوراً وہ کہیں اور جاکر نہیں بیٹھ سکتے اس
لیے کوشش کریں کے سادہ اور بغیر آواز کے جوتے پہن کر سفر کیا جائے۔ اس کے
علاوہ ہائی ہیل شوز آرام دہ نہیں ہوتے اس لیے جہاز میں دیر تک پہن کر غیر
آرام دہ سفر کرنا خود کو تکلیف دینے کے مترادف ہے |
|
2- کانٹیکٹ
لینس |
جہاز میں سفر کے دوران کانٹیکٹ لینسز نہ پہننے کا مشورہ
دیا جاتا ہے کیونکہ کافی اونچائی پر ہونے کی وجہ سے جہاز میں ہوا کا دباؤ
کم ہوجاتا ہے اور خشکی پیدا ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے اگر لینس کا استعمال
کیا گیا ہے تو آنکھ سے پانی بہہ سکتا ہے۔ کوشش کریں کے سادہ عینک پہن کر
سفر کریں۔ کیونکہ جہاز میں ایمرجنسی سے نمٹنے کی بہت زیادہ سہولیات موجود
نہیں ہوتیں |
|
|
|
3- خوشبو |
آپ کی لگائی گئی خوشبو شاید آپ کو پسند ہو لیکن جہاز میں
سفر کرنے والے باقی مسافروں کے لئے وہ اتنی خوشگوار نہ ہو اس لئے بہت تیز
خوشبو کا استعمال نہ کریں بلکہ ڈیوڈرینٹ یا باڈی اسپرے پر اکتفا کرنے کی
کوشش کریں |
|
4- جارحانہ جملوں والے
کپڑے |
آپ کے لباس یا بیگ پر لکھے ہوئے غیر اخلاقی یا جارحانہ
جملے صرف کسی کو ناگوار ہی نہیں لگ سکتے بلکہ آپ کو مشکوک بھی بنا سکتے ہیں
اس لئے دھیان رکھیں اور ایسے الفاظ والی اشیاء کے استعمال سے گریز کریں |
|
5- موٹے
کپڑے پہنیں |
جہاز کو ہمیشہ ایسے رخ پر چلایا جاتا ہے جس
سے جہاز کے گرم ہونے کا اندیشہ نہ ہو اس لیے مسافروں کو تھوڑی سردی محسوس
ہونے لگتی ہے۔ اگر آپ تھوڑے موٹے کپڑے پہن لیں تو یہ ایک دانشمندی کا عمل
ہوگا لیکن ایسے کپڑے نہیں پہنیں جن سے خارش ہوسکتی ہو |
|