یہ تو اپنا بچہ ہی بھول گئے، کچھ قیمتی چیزیں جو لوگ سفر کے دوران ٹیکسی میں بھول گئے

image
 
سفر وسیلہ ظفر کہا جاتا ہے عام طور پر آج کل لوگ سفر کے لیۓ مختلف پرائیویٹ کمپنیوں کی کیب استعمال کرتے ہیں ۔ یہ کیب جہاں عوام کو سفر کی سہولت فراہم کرتے ہیں وہیں پر اب ایک اور آسانی جو اس کی وجہ سےصارفین کو حاصل ہو گئی ہے وہ یہ بھی ہے کہ اگر وہ اپنا کوئی قیمتی سامان دوران سفر کیب میں بھول جائيں تو گاڑی کے ڈرائيور سے دوبارہ رابطہ کر کے اپنا سامان واپس حاصل بھی کر سکتے ہیں اس حوالے سے جب ان کیب کے ڈرائيورز سے یہ دریافت کیا گیا کہ لوگ گاڑی میں اکثر اپنی کون کون سی چیزیں بھول جاتے ہیں تو اپنی شناخت کمپنی کی شرائط کے مطابق پوشیدہ رکھتے ہوۓ ان کے جوابات نے سب ہی کو حیران کر دیا
 
نقلی دانتوں کی بتیسی
بڑھاپے میں جب انسان کی یاداشت اس کا ساتھ چھوڑ جاتی ہے ایسی صورت میں اس کے دانت بھی کمزور ہو جاتے ہیں جن کی کمی کو پورا کرنے کے لیۓ وہ نقلی بتیسی دکھانے کے دانتوں کے طور پر لگا تو لیتے ہیں لیکن ایک کیب ڈرائيور نے اپنی یاداشتیں بیان کرتے ہوۓ یہ بھی بتایا کہ ایک بار اس کی گاڑی کی پچھلی نشست پر کوئی مسافر اپنے دانتوں کی بتیسی کا پورا سیٹ چھوڑ گیا ۔
 
image
 
اس واقعے کا سب سے حیرت انگیز پہلو یہ ہے کہ دوبارہ اس بتیسی کو لینےکے لیۓ کوئی نہیں آیا ممکن ہے کہ مسافر کے پاس دانتوں کا ایک ایکسٹرا سیٹ بھی ہو
 
پیسوں سے بھرا بیگ
عام طور پر گاڑی میں بیٹھتے ہوۓ اور اترتے ہوۓ لوگ اپنے قیمتی سامان کا سب سے زيادہ خیال رکھتے ہیں لیکن بعض افراد اس حوالے سے بھی بہت لاپرواہ ہوتے ہیں ایسا ہی ایک واقعہ ایک برطانوی شہری ایڈرئن کوئن کے ساتھ پیش آيا جس نے بنک میں اپنا ورثہ میں ملنے والا ایک چیک کیش کروایا جس کی مالیت دس ہزار پاونڈ جو پاکستا ن کے اکیس کروڑ روپے کے مساوی تھی کیش کروایا اور ایک کیب میں ریلوے اسٹیشن کے لیۓ روانہ ہو گیایہ کیب ایک پاکستانی ڈرائیور محمد نثار چلا رہا تھا ۔ اسٹیشن پہنچنے پر کوئن جلدی میں بغیر بیگ لیۓ ٹیکسی سے اتر کر ٹرین میں بیٹھنے کےلیے بھاگے مگر جلد ہی ان کو احساس ہوا کہ وہ ٹیکسی سے اپنا بیگ لینا بھول گیۓ ہیںجب واپس اسٹینڈ پر پہنچے تو کیب جا چکی تھی اس نے ان کو سخت پریشان کردیا اور وہ ادھر ادھر پوچھنے لگے اسی دوران محمد نثار نے جب ان کے بیگ کو ٹیکسی میں دیکھا تو ان کو ڈھونڈتے ہوۓ پہنچ گۓ اور رقم سے بھرا بیگ کوئن کو لوٹا دیا کوئن کے لیۓ یہ ایمانداری حیرت انگیز بھی تھی اور اس نے انہیں بہت شکر گزار بھی کر دیا    
image
 
گاڑی میں بچہ ہی بھول گۓ
عام طور پر کام کے دباؤ میں انسان اکثر اپنی اہم ترین چیزیں گاڑی میں بھول سکتا ہے مگر اپنے بچے کو کیب میں بھول کر چلے جانا ایک ناقابل تلافی جرم ہے اس حوالے سے جدید ترین تحقیق کے مطابق یہ ایک نفسیاتی عارضہ ہے جس میں کوئی بھی فرد مبتلا ہو سکتا ہے اور اس بیماری کے سبب وہ اپنے بچے کو گاڑی میں بھول کر چلا جاتا ہے اور کافی دیر بعد اس کو اس بات کا احساس ہوتا ہے کہ وہ اپنے بچے کو گاڑی میں ہی بھول گیا ہےایسے ہی کئی واقعات امریکہ میں لوگوں کے ساتھ پیش آۓ اس میں اگر بچے کو کیب میں بھول گۓ ہوں تو وہ کیب والا کسی نہ کسی طرح بچے کو لوٹا دیتا ہے جب کہ اگر یہ حادثہ اپنی گاڑی میں ہو تو ایسے واقعات بھی دیکھۓ گئے ہیں جب کے بچے کی دم گھٹنے سے موت بھی واقع ہو گئی   
image
 
قیمتی لیب ٹاپ کا بدلہ گھر اور نوکری
فلپائن میں پیش آنے والا واقعہ اس حوالے سے کافی منفرد ہے جب کہ وہاں آسٹریلیا سے تعلق ایک بزنس مین کیب میں اپنا قیمتی لیپ ٹاپ ، ہیڈ فون اور کیش بھول گئے تو 30 سالہ ٹیکسی ڈرائیور ريگی نے ان کو یہ تمام چیزیں بحفاظت لوٹا دیں ۔ریگی کی ایمانداری نے انہیں اس حد تک خوش کیا کہ انہوں نے ریگی کو آسٹریلیا میں تعلیم جاری رکھنے کا نہ صرف موقع فراہم کیا بلکہ اس کے بدلے میں ایک گھر اور پیسوں سے بھی نوازا 
image
YOU MAY ALSO LIKE: