|
|
شائستہ لودھی سے کون واقف نہیں۔ جہاں وہ اور ان کے بھائی
ساحر شوبز سے تعلق رکھنے والی دو مشہور شخصیات کے طور پر پاکستان کا جانا
مانا نام ہیں وہیں شائستہ ایک ڈاکٹر ہیں اور اپنے پیشے سے بھرپور انصاف
کرتے ہوئے کراچی میں کئی جگہ کلینک بھی بنا چکی ہیں۔ گزشتہ دنوں “ہماری ویب“
کی ٹیم نے ڈاکٹر شائستہ کا انٹرویو کیا جس میں ان سے چند کھٹے میٹھے سوال
پوچھے۔ جن میں سے ایک سوال کا جواب ڈاکٹر شائستہ نے بہت مزیدار دیا۔ تو
آئیے جانتے ہیں شائستہ لودھی سے ہمای ویب کی ٹیم نے کیا سوال کیا۔ |
|
عامر لیاقت کو آرام کی
ضرورت ہے |
ہماری ویب کے نمائندے راحیل گل نے ریپڈ فائر گیم
کھیلتے ہوئے ڈاکٹر شائستہ سے سوال کیا کہ وہ فہد مصطفیٰ اور عامر لیاقت کو
کیا مشورہ دینا چاہیں گی۔ اس سوال پر ڈاکٹر صاحبہ نے نہایت سنجیدہ انداز
میں جواب دیا کہ “عامر لیاقت حسین کو کچھ دنوں کے لئے آرام کرنے کی ضرورت
ہے کیونکہ جب انسان خود کو وقت دیتا ہے تو اسے ہر چیز اچھی طرح سمجھ آتی
ہے“ البتہ فہد مصطفیٰ کے لئے انھوں نے کہا کہ فہد اچھے ہیرو ہیں وہ بس اسی
طرح ایکٹنگ کرتے رہیں |
|
|
|
عامر لیاقت اور حالیہ
تنازع |
عامر لیاقت پاکستان نیشنل اسمبلی کے ممبر ہونے کے علاوہ
پاکستان کی ایک مشہور شخص ہیں۔ عامر لیاقت ٹیلیویژن اور سوشل میڈیا پر تو
شہرت رکھتے ہی ہیں لیکن ان کی نجی زندگی بھی اکثر تنازعے کا شکار رہنے کی
وجہ سے خبروں میں رہتی ہے۔ گزشتہ دنوں ان کی دوسری شادی کے علاوہ پہلی بیگم
سے طلاق کی خبریں گرم ہی تھیں کہ اچانک سوشل میڈیا پر “ہانیہ “ نامی لڑکی
نے عامر لیاقت کی تیسری بیگم ہونے کا دعویٰ کردیا۔ البتہ عامر لیاقت نے ہر
بار ان دعووں کو بے بنیاد قرار دیا اور سختی سے ان کی تردید کی۔ |
|