|
|
ایک پاکستانی شہری کی جانب سے پاکستان کے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر
موجود 2 غلطیوں کی نشاندہی کی گئی لیکن اسٹیٹ بینک اس نشاندہی سے متفق
نہیں ہوا- جس کے بعد اب ان غلطیوں کو ٹھیک کروانا اس پاکستانی شہری کی
زندگی کا مقصد بن گیا ہے- |
|
آٹھ سال قبل محمد محسن نے دیکھا کہ 100 روپے کے نوٹ پر دو غلطیاں ہیں- ایک
تو محمد علی جناح کے لقب کی غلط تشریح کی گئی ہے اور دوسرا قائداعظم
ریذیڈنسی کا مقام بھی غلط درج ہے- |
|
اپنے حالیہ انٹرویو میں محمد محسن کا کہنا ہے کہ 100 روپے کرنسی نوٹ پر
قائداعظم ریذیڈنسی کی تصویر کے ساتھ مقام کچھ یوں درج ہے قائداعظم ریذیڈنسی٬
زیارت-کوئٹہ“- |
|
جبکہ حقیقت میں زیارت ایک الگ شہر ہے جو کہ کوئٹہ سے 130 کلومیٹر کے فاصلے
پر واقع ہے- اور اس شہر میں قائداعظم ریذیڈنسی واقع ہے جہاں بانی پاکستان
نے اپنی زندگی کے آخری دو ماہ گزارے- |
|
محمد محسن کا کہنا ہے کہ “ زیارت کسی بھی طرح کوئٹہ کے جغرافیائی دائرہ
اختیار میں نہیں آتا اور یہ ایک علیحدہ ضلع ہے“- |
|
|
|
اس کے علاوہ دوسری غلطی نوٹ پر موجود انگریزی زبان میں درج quaid e azam
میں ہے- اس کے حوالے سے محمد محسن کہتے ہیں کہ اردو میں گرائیمیکل پارٹیکل
جو دو لفظوں کو آپس میں جوڑتا ہے اس کے لیے لاطینی زبان کے مطابق “i” کا
استعمال کیا جائے نہ کہ “e” کا- |
|
“ بطور پر بزرگ شہری میرے لیے یہ انتہائی تکلیف دہ ہے کہ ہمیں انگریزی زبان
میں قائداعظم کی درست اسپیلنگ تک معلوم نہیں“- |
|
محمد محسن نے مزید کہا ، جناح کے ذریعہ قائم کردہ، انگریزی زبان میں
روزنامہ ڈان، بانی کا نام "i" کے ساتھ لکھا جاتا ہے۔ انہوں نے ڈان کے ماسٹر
ہیڈ کی طرف اشارہ کیا جس میں لکھا ہے ، "قائداعظم محمد علی جناح نے قائم
کیا۔" |
|
اسٹیٹ بینک محمد محسن کے ساتھ اتفاق نہیں
کرتا: |
قائداعظم ریذیڈنسی 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر سال 2006 میں اس وقت شامل کی
گئی جب اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئے ڈیزائن کا حامل نوٹ جاری کیا گیا- |
|
سال 2016 میں محمد محسن نے ان غلطیوں کی
نشاندہی کرتے ہوئے اس وقت اسٹیٹ بینک کے گورنر کو جبکہ وزیرِ خزانہ اسحاق
ڈار کو اس حوالے سے خطوط لکھے لیکن انہیں کوئی جواب موصول نہیں ہوا- لیکن
محمد محسن نے امید کا دامن نہیں چھوڑا اور مسلسل خطوط لکھ رہے ہیں لیکن
جواب ندارد- |
|
دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا عرب نیوز
کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ قائداعظم ایک مرکب لفظ ہے جسے اردو
میں "ای" اور "i" دونوں کے ساتھ لکھا جاسکتا ہے۔ چیف ترجمان عابد قمر نے ان
مثالوں کی نشاندہی کی جہاں 100 روپے کے نوٹ کی طرح، جناح کے لقب لکھنے میں
لفظ "ای" کا استعمال کیا گیا ہے۔ مثال کے طور پر، "قائداعظم یونیورسٹی ایکٹ
1973… قائداعظم کالج آف کامرس، پشاور یونیورسٹی وغیرہ ۔ |
|
اس کے علاوہ زیارت ریذیڈنسی کے حوالے سے ان کا
کہنا تھا کہ “ کرنسی نوٹ پر قومی یادگاریں شامل کی جاتی ہیں- اور ان
یادگاروں کے ساتھ ایک قریب ترین مقام درج کیا جاتا ہے جو عوام میں پہلے سے
ہی انتہائی مقبول ہو تاکہ عوام یادگار کو آسانی سے شناخت کر سکیں“- |
|
“ لفظ زیارت قائداعظم ریذیڈنسی کے مخصوص مقام
کی نشاندہی کرتا ہے جبکہ کوئٹہ اس کے نزدیک واقع مقبول ترین مقام ہے“- |