سبز جلیبی کھانے سے بہتر ہے میں مر جاؤں، سبز جلیبی میں ایسا کیا ہے جو لوگوں نے اس کو کھانے سے انکار کردیا

image
 
ہماری قوم کھانے پینے کی شوقین ہونے کےساتھ ساتھ کھانے پینے کے معاملے میں کافی حد تک قدامت پرست ہیں۔ بہت کم افراد ایسے ہیں جو کہ کھانے پینے کے معاملے میں کسی بھی قسم کے نئے تجربے کو قبول کر سکتے ہیں مثال کےطور پر ہم کو لڈو پیلے اور چکن ہمیشہ مصالحہ دار نمکین ہی کھانا ہوتا ہے اس میں کسی قسم کی تبدیلی چاہے وہ رنگ میں ہو یا ذائقے میں ہمارے لیے قابل قبول نہیں ہوتی-
 
جلیبی ہماری قومی سوئٹ ڈش
جلیبی کو قومی سوئٹ ڈش کہا جائے تو یہ کچھ غلط نہ ہوگا شام کی چائے کے ساتھ سموسے کھانے کے بعد ان کے ساتھ گرما گرم اورنج رنگ کی میٹھی کڑک جلیبیاں نہ ہوں تو کچھ ادھورا ادھورا محسوس ہوتا ہے- لیکن سوال یہ ہے کہ اگر ان جلیبیوں کا رنگ اورنج کے بجائے سبز کر دیا جائے تو کیا تب بھی آپ کے اندر اس کو کھانے کی یہی خواہش ہوگی یا اس میں کسی قسم کی تبدیلی واقع ہو جائے گی؟
 
سبز جلیبی کا آغاز
 حلوائی کے پاس اورنج رنگ ختم ہو گیا ہوگا تبھی اس نے ہرے رنگ کی جلیبیاں بنا ڈالی ہوں گی سبز جلیبیوں کو دیکھ کر بہت سارے لوگوں کے ذہنوں میں یہی خیال آتا ہے- مگر حقیقت اس کے برعکس ہے  سبز جلیبی کا آغاز ہندوستان کے شہر کرناٹک سے ہوا تھا یہ شہر اپنی سبز پھلیوں کی پیدائش کے لیے مشہور ہے۔ وہاں کے حلوائیوں نے جلیبیوں میں میدے کے ساتھ ساتھ سبز پھلیوں کا استعمال کر کے سبز جلیبیاں بنانی شروع کیں جن کو شکر اور شہد کے آمیزے میں بھگویا جاتا ہے اور یہ لذت کے اعتبار سے عام جلیبی سے کئی گنا زیادل لذيذ ہوتی ہیں-
 
image
 
سبز جلیبیوں کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل
سبز جلیبیوں کی تصاویر جب سوشل میڈیا پر عوام کے سامنے آئی تو اس کو دیکھ کر ان کے اندر کا کھانے سے محبت کرنے والا شیر بیدار ہو گیا اور انہوں نے جلیبیوں کے روائتی رنگ کو خراب کرنے پر چنگھاڑنا شروع کر دیا-
 
کچھ لوگوں نے ان جلیبیوں کو ماونٹن ڈيو جلیبیوں کا نام دے ڈالا-
 
جب کہ کچھ کے نزدیک یہ معروف ماڈل بلی ایش کے بالوں کی طرح نظر آرہی ہیں-
 
image
 
جب کہ کچھ جذباتی لوگوں نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ جلیبیوں کا یہ رنگ دیکھنے سے پہلے وہ مر کیوں نہ گئے-
 
image
 
جب کہ کچھ سائنسی لوگوں نے اس جلیبی کو تابکار جلیبی قرار دے کر ان کو یورینیم جلیبی کہہ دیا-
 
 جب کہ کچھ افراد نے ان کو زہریلی جلیبیاں قرار دے کر ان کے کھانے کو مرنے کے برابر قرار دے دیا-
 
اب دیکھنا یہ ہے کہ آنے والے دنوں میں یہ جلیبیاں اپنے ذائقے کے سبب لوگوں کا دل جیتنے میں کامیاب ہوتی ہیں یا اپنے رنگ کے سبب ناکام-
 
کیا آپ یہ جلیبیاں کھانا پسند کریں گے ؟
 
 
YOU MAY ALSO LIKE: