ہمیں اسکول میں بہت سی چیزیں سکھائی جاتی ہیں، لیکن ان میں سے صرف کچھ ہی
کام آتی ہیں۔ اگرچہ اسکول سے سیکھنے والے مواد کی مقدار بہت زیادہ ہے، لیکن
ہم کسی حد تک اپنی دنیا کے بارے میں انتہائی دلچسپ حقائق سے محروم رہ جاتے
ہیں۔ خوش قسمتی سے، جہالت سے لے کر علم تک صرف ایک ہی قدم ہے۔ آپ تھوڑی سی
کوشش سے اسکول کی زندگی کے بعد بھی بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں- |
|
|
چھپکلی کے خاندان سے تعلق رکھنے والی ایگونا (Iguanas) کی تین آنکھیں ہوتی
ہیں- اس کی تیسری آنکھ سر کے اوپر ہوتی ہے اور وہ صرف چمک محسوس کرتی ہے- |
|
|
خلا سے دیکھنے پر معلوم ہوتا ہے کہ دنیا کا سب سے روشن مقام لاس ویگاس ہے- |
|
|
آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ چاند اور آسٹریلیا کی چوڑائی تقریباً ایک
جتنی ہے- |
|
|
یہ کیڑا mantis اپنا سر 360 ڈگری کے زاویے تک گھمانے کی صلاحیت رکھتا ہے- |
|
|
پانی کی بوتل پر درج مدت معیاد بوتل کی ہوتی ہے نہ کہ پانی کے استعمال کی- |
|
|
اکثر افراد خود کو جگائے رکھنے کے لیے کافی یا چائے کا استعمال کرتے ہیں
جبکہ سیب اس سلسلے میں زیادہ مددگار ثابت ہوسکتا ہے- |
|
|
اگر ٹانسلز نکالتے وقت ان کے کچھ ٹشو باقی رہ جائیں تو یہ آپ کے
منہ میں دوبارہ پیدا ہوسکتے ہیں- |
|
|
انگریزی زبان کے سب سے طویل لفظ کو پڑھنے میں آپ کو 3 گھنٹے کا وقت لگ سکتا ہے- |
|
|
خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ آنکھیں جھپکاتی ہیں- |
|
|
بلیوں کو صابن اور عطر کے علاوہ انسانوں سے بھی الرجی ہوتی ہے- |