امریکی فوج آدھی رات کو واپس چلی گئی ۔۔۔ طالبان آدھے سے زائد افغانستان واپس حاصل کرنے میں کامیاب
|
|
20 سال سے افغانستان پر قبضہ کرنے والی امریکی فوج آدھی
رات کے وقت بگرام ائیر پورٹ سے بھاگ نکلی اور جاتے ہوئے لائٹس بھی بند
کردیں تاکہ امریکی ہار کا چہرہ کا کوئی دیکھ نہ سکے۔ افغان کمانڈر جنرل اسد
اللہ کوہستانی کہتے ہیں کہ امریکی فوج جمعہ کی رات ساڑھے تین بجے بگرام سے
واپس رخصت ہوئی جس کا علم افغان حکومت کو تقریباً دو گھنٹے بعد ہوا۔
بگرام ہوائی اڈہ افغانستان میں امریکی فوج کا اہم ترین اڈہ تھا |
|
|
|
امریکی فوج کیا کیا چھوڑ
گئی |
جنرل کوہستانی بتاتے ہیں کہ امریکی افواج انغانستان سے
جاتے ہوئے تقریبا ساڑھے تین لاکھ اشیاء وہیں چھوڑ گئیں جس میں کئی ہزار
پانی کی بوتلیں ، انرجی ڈرنکس اورفوج کے لئے خاص قسم کا ریڈی میڈ کھانا
شامل ہے۔ کھانے پینے کے سامان کے علاوہ امریکی فوج ہزاروں کی تعداد میں
گاڑیاں اور جیپ بھی چھوڑ کر چلی گئی ہے۔ |
|
|
طالبان کی افغانستان میں
کامیاب پیش قدمی |
افغانستان طالبان کا دعویٰ ہے کہ افغانستان کے کل 421
صوبوں میں سے 200 اضلاع پر وہ قبضہ حاصل کرچکے ہیں۔ پچھلے تین دنوں سے
طالبان کی پیش قدمیوں میں واضح تیزی آئی ہے جس کا س سے بڑا ثبوت امریکی فوج
کا لڑے بغیر ہتھیار چھوڑ کر واپس امریکہ کی راہ لینا ہے۔ افغانستان کے
پڑوسی ملک تاجکستان کے سرکاری میڈیا کے مطاق 300 افغان فوجی نے بخشاں میں
طالبان سے جاری لڑائی کے بعد تاجکستان میں پناہ لی ہے۔ صوبہ ہلمند اور
قندھار میں بھی جنگی صورتحال ہے جبکہ طالبان کا دعویٰ ہے کہ انھوں نے ان دو
صوبوں کے بھی بہت سے اضلاع پر قبضہ کرلیا ہے۔ |
|
|