|
|
ماضی میں کیک کا استعمال صرف سالگرہ کی تقریب کو کیک کاٹ
کر منانے کے لیے کیا جاتا ہے مگر اب کیک کی تیاری نے ایک آرٹ کی حیثیت
اختیار کر لی ہے- کیک کے ذریعے نہ صرف آپ اپنے دل کی بات دوسروں تک پہنچا
سکتے ہیں بلکہ اس کو منفرد انداز میں ڈیزائن کروا کر ایک انوکھے انداز میں
سامنے والے کی خوشیوں میں شریک بھی ہو سکتے ہیں- |
|
آستین کے سانپوں کے لیے
کیک |
ضروری نہیں ہے کہ موجودہ زمانے میں صرف اپنے پیاروں کو
کیک کا تحفہ دیا جائے بعض اوقات اپنے دشمنوں کو ان کی دشمنی کا احساس دلانے
کے لیۓ بھی کیک کا تحفہ دیا جا سکتا ہے جو کہ کچھ اس طرح سے ہو سکتا ہے- |
|
|
اخبار پڑھنے کے شوقین کے
لیے کیک |
ہر گھر میں ایک نہ ایک ایسا فرد ضرور ہوتا ہے جو کہ
خبروں کا رسیا ہوتا ہے جس کی صبح کا آغاز خبروں سے ہوتا ہے اور دن کے
اختتام تک رہ ان ہی میں گم ہوتا ہے ایسے افراد کے لیے یہ کیک بہترین تحفہ
ثابت ہو سکتا ہے- |
|
|
پرفیوم نہیں بلکہ پرفیوم
والا کیک |
خاص موقعوں پر چاہنے والوں کو خوشبو کا تحفہ تو ہر کوئی
دیتا ہے مگر پرفیوم کی شکل کا کیک کسی بھی انسان کو اس پریشانی میں ڈال
سکتا ہے کہ اس کو کھانا ہے یا لگانا ہے- |
|
|
میکرونی کے شوقین افراد
کے لیے |
میکرونی کھانے والوں کو اگر کیک بھی میکرونی کی شکل کا
مل جائے تو ان کی سالگرہ کا مزہ دوبالا ہو سکتا ہے جیسے اس کیک میں ہوا- |
|
|
پیاز کے شوقین افراد کے
لیے کیک |
کہاوت ہے کہ آرائيں لوگوں کو پیاز کھانا بہت پسند ہوتا
ہے اور وہ اپنی سوئٹ ڈش بھی پیاز کے بغیر کھانا پسند نہیں کرتے ہیں یہ کیک
بھی کسی آرائیں کے لیۓ ذیزائن کیا گیا ہے شائد- |
|