|
|
ہر سال دنیا کےتمام ممالک کے پاسپورٹ کی اہمیت کے مطابق
پاسپورٹ کی درجہ بندی کرنے والے ادارے ہینلی پاسپورٹ انڈیکس نے رواں برس کی
لسٹ جاری کردی ہے جس میں جاپان پہلے نمبر پر جبکہ دوسرے، تیسرے نمبر پر
بالترتیب سنگاپور اور جرمنی ہیں۔ |
|
یہ فہرست کن معیارات کی
بنیاد پر تیار کیا جاتی ہے |
پاسپورٹ کی اہمیت کا معیار اس حساب سے طے کیا جاتا ہے کہ
کون سا ملک کسی مسافر کو اپنے ملک میں بغیر ویزا کے داخل ہونے کی اجازت
دیتا ہے۔ جتنے زیادہ ممالک ویزا کے بغیر صرف پاسپورٹ کے زریعے ہی داخلہ دیں
اس ملک کے پاسپورٹ کو اتنے ہی زیادہ پوائنٹس حاصل ہوجاتے ہیں۔ البتہ
پاسپورٹ دیکھتے ہوئے دیگر بہت سی باتوں کو بھی اہمیت دی جاتی ہے جیسے مسافر
کی ہوٹل میں رہائش کا بندوبست، مناسب رقم کی موجودگی، مسافر کا بالغ ہونا
اور تمام ضروری ٹیکوں کا لگا ہونا وغیرہ۔ اس کے علاوہ یہ ملک کے سفارتی
تعلقات پر بھی منحصر ہوتا ہے۔ |
|
|
|
بدترین پاسپورٹ کی لسٹ
میں پاکستان چوتھے نمبر پر |
بہترین ممالک کے ساتھ لسٹ میں شامل آخری ملکوں کو بدترین
پاسپورٹ رکھنے والے ممالک میں شمار کیا گیا جن میں پاکستان صرف
افغانستان،عراق اور شام سے اوپر ہے۔ جبکہ بھارت اس فہرست میں 58 نمبر پر ہے۔
|
|
|
|
وزیرِاعظم عمران خان نے 2019 میں وعدہ کیا تھا کہ
پاکستانی پاسپورٹ کو بہت جلد ہر پاکستانی کے لئے عزت اور فخر کا زریعہ
بنائیں گے لیکن افسوسناک طور پر جہاں ان کے کیے گئے بہت سے دوسرے وعدے
التوا کا شکار ہیں وہیں اس سال جاری ہونے والی پاسپورٹ فہرست میں بدترین
پاسپورٹ کے حامل ممالک میں صرف چوتھے نمبر پر پاکستان کا نام حکمرانوں کی
لاپروائی کا منہ بولتا ثبوت ہے |