|
|
گھر کی عمارت اور کمرے جتنے بھی خوبصورت اور آرام دہ ہوں
اگر گھر کا داخلی حصہ اچھا تاثر پیش نہ کرے تو ساری محنت برباد ہوجاتی ہے۔
عام طور پر گھر کے باہر اور مہمان خانے کی تزئین و آرائش پر بہت زور دیا
جاتا ہے لیکن گھر کے داخلی حصے یا انٹرنس میں گھر کا فالتو ساز و سامان رکھ
دیا جاتا ہےبلکہ اکثر تو کچرے کا ڈبا اور جھاڑو بھی وہیں رکھ دیا جاتا ہے۔
جبکہ یہ طریقہ بہت غلط ہے اور اس حصے کو ایسا ہونا چاہئیے کہ اندر داخل
ہوتے ہی مہمان، خاتونِ خانہ کے سلیقے کا قائل ہوجائے۔ اس آرٹیکل میں آپ کو
کچھ ایسے آسان ٹپس سیے جائیں گے جن سے آپ بہت تھوڑے سے پیسوں سے اپنے گھر
کا انٹرنس خوبصوت اور دیدہ ذیب بناسکتی ہیں۔ |
|
پودے لگائیں |
ہرے بھرے پودے گھر کے اندر یا باہر کسی بھی جگہ لگادیں
وہ جگہ پرکشش لگنے لگتی ہے۔ لیکن اگر آپ زرا تخلیقی صلاحیتوں کی مالک ہیں
تو ان پودوں کو مذید جاذب نظر بناسکتی ہیں۔ اس کام کے لئے آپ کو مختلف
رنگوں کے پینٹس درکار ہوں گے۔ اگر تین گملوں کو تین مختلف رنگوں سے پینٹ
کرکے رکھاجائے تو یہ بہت پیارے لگتے ہیں۔ آپ ان پینٹ شدہ گملوں پر دوسرے
رنگوں سے کوئی ڈیزائن بناسکتی ہیں یا کچھ اچھے الفاظ بھی لکھ سکتی ہیں۔ اس
کے علاوہ اگر داخلی حصہ کھلی جگہ پر ہے تو کچھ رنگین ہینگنگ گملے
لٹکائے بھی جاسکتے ہیں |
|
|
رگ یا چھوٹا قالین |
اگر تھوڑے پیسے ہوں تو ان سے ایک چھوٹے سائز کا رگ یا
قالین خریدا جاسکتا ہے جسے دروازے کے آگے سیدھا یا ترچھا ڈال کر گھر کے اس
حصے کو نیا روپ بخشا جاسکتا ہے۔ کوشش کریں قالین گہرے اور مختلف رنگوں کا
ہو تاکہ جلدی گندا نہ ہو۔ اگر قالین خریدنے کے پیسے نہیں ہیں تو ایک
خوبصورت سا ڈورمیٹ خرید لیں |
|
|
روشنی کا انتظام |
پاکستانی گھروں میں دن کے وقت گھر کے تقریباً تمام حصے
ہی قدرتی طور پر روشن ہوتے ہیں لیکن مغرب کے بعد جب سورج ڈوب چکا ہوتا ہے
گھر بھی مناسب روشنی کا انتظام نہ ہونے کے سبب تاریکی میں ڈوبنے لگتے ہیں۔
یاد رکھیں گھر میں داخل ہوتے ہی کسی کو بھی اندھیرا یا تاریکی پسند نہیں
آئے گی۔ اس لئے گھر کے انٹرنس پر روشنی کا مناسب انتظام ضرور کریں اور کوشش
کریں ایک زیادہ پاور کے سفید روشنی والے بلب کے علاوہ دو سے تین ٹھنڈے
رنگوں کے بلبز بھی ضرور لگائیں۔ مختلف رنگوں کی روشنیاں کسی تقریب اور
سالگرہ وغیرہ کے موقع پر آنکھوں کو بھلی لگیں گی اس کے علاوہ ایک روشندان
لگانا بھی اچھا اضافہ ثابت ہوگا جو پورے حصے کو جگمگا دے گا |
|
|
دیوار کو استعمال کریں |
اگر کوئی پینٹنگ موجود ہے یا آپ کو خود پینٹنگ کا شوق ہے
تو کاغذ پر پینٹ کرکے اسے فریم کروا کے دیوار پر لگایا جاسکتا ہے۔ مصنوئی
گلدان جس میں پلاسٹک کے پودے ہوں اسے بھی دیوار پر لٹکایا جاسکتا ہے اس کے
علاوہ کم خرچ بالا نشیں کا آسان حل شیشہ ہے جسے دیوار پر آویزاں کرکے
مطلوبہ نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں |
|
|
دروازے کو بھی سجائیں |
گھر کے انٹرنس کو نیا روپ دینے کے لئے
دروازے کو سجانا بھی اچھا خیال ہے۔ اس کے لئے بھی کسی پینٹنگ یا بازار میں
ملنے والی عام سی ہینگنگز کو خرید کر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس کام میں
محنت تو زیادہ نہیں لگے گی لیکن نتائج آپ کی سوچ سے بھی زیادہ خوبصورت ہوں
گے |
|
|
رنگ کیسا ہونا چاہئیے |
اگر گھر اور داخلی حصہ چھوٹا ہے جہاں قدرتی روشنی آتی ہے
تو ہلکے ٹھنڈے رنگ اس حصے کے لئے مناسب رہیں گے لیکن اگر گھر بڑا ہے تو
رنگوں کے بجائے اس حصے میں کسی دوسرے ٹیکسچر کا استعمال کیا جاسکتا ہے یہاں
تک کہ پتھر یا لکڑی کا استعمال بھی کرسکتے ہیں لیکن اگر داخلی حصے کا رنگ
گہرا ہوجائے تو پھر اسی حساب سے روشنی کا انتظام ضرور کریں |
|