رسول ﷲ ﷺ کے دور میں صحابیات کا معمول

تحریر۔۔۔آمنہ بتول بنتِ حیدر علی
گھر میں کھانا بنانے والی خواتین کے لئیآج گھروں میں کھانا بنانے والی خواتین سے مخاطب ہوں کہ آپ بہنیں جو کھانا بناتی ہیں وہ آپ کے گھر والوں کے جِسموں میں جاتا ہے اور یہی انکے جسموں کی غذا بنتا ہے۔ اور آپ کے بنائے ہوئیکھانے کے گھر کے لوگوں پر بے حد منفی یا مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اب یہ آپ کے کھانا بنانے والے طریقے پر منحصر کرتا ہے۔اگر آپ کھانا بناتے وقت اپنی مکمل صفائی کا خیال نہ رکھیں، غفلت کے ساتھ کھانا بنایئں، کھانا بناتے ہوئے سر پر دوپٹہ موجود نہیں ہے، کھانا بناتے ہوئے اِدھر اْدھر کی فْضول گفتگو ہورہی ہے یا کسی کی چْغلی، غیبت کر رہی ہیں، شوہر کے ساتھ جھگڑا کر رہی ہیں یا بچوں کو ڈانٹ رہی ہیں یا کسی بھی بات پر منفی رویہ اختیار کئے ہوئی ہیں تو واﷲ یقین جانیں اس دوران آپ کے ہاتھوں سے بننے والے کھانے کی تمام برکتیں پہلے ہی اْڑ جائیں گی، جو کھانا جسموں میں جا کر نْور پیدا کرتا ہے اب وہی کھانا گھر والوں کے جِسموں میں جا کر ظْلمت پیدا کرے گا اور انہیں مزید برائیوں پر اْکسائے گا۔لہذا کھانا بنانے والی خواتین کو چاہئے کہ اول پہلے وْضو کرلے، سر پر دوپٹہ رکھلے اور ذکر و فِکر کے ساتھ کھانا بنائے، مطلب کہ کھانا بناتے ہوئے پنی زبان کو فضولیات کی بجائے اﷲ کے ذکر سے تَر رکھے تاکہ اس کھانے سے مردوں سمیت تمام گھر والوں کے دلوں پر نیکیوں کے اثرات مرتب ہوں گے اور کء برائیاں سے دور ہوتے چلے جائیں گے۔رسول اﷲ ﷺ کے دور میں صحابیات کا بھی یہی معمول ہوا کرتا تھا کہ جب وہ کھانا بنانے جاتیں پہلے وضو کرتی پھر آگے قدم بڑھاتی، اور کھانا بناتے ہوئے اپنی زبانوں کو اﷲ کے ذکر میں مشغول رکھتیں۔ بڑے بڑے اولیاء کرام کی بیویوں کا بھی یہی طریقہ ہوا کرتا تھا کہ کھانا بناتے ہوئے نہ صرف ہاتھ چلتے تھے بلکہ زبان اور دل بھی اﷲ کے ذکر میں مشغول رہتے تھے۔ عورت کے ان اعمال سے کھانے میں برکت پیدا ہوتی ہے، کھانے میں نْور آجاتا ہے اور میں مکمل یقین کے ساتھ آپکو کہتا ہوں کہ بچوں کو آپ باوضو کھانا کھلائیں تو بچوں کے اندر آپ کی اطاعت و فرماں برداری کا جوش و جذبہ پیدا ہوگا۔ یہی کھانا آپ باوضو شوہر کو کھلائیں تو رب تعالی کے ذکر کی برکت سے شوہر کے دل میں آپ کے لئے پیار و محبت میں اضافہ ہوگا۔
 

Dr B.A Khurram
About the Author: Dr B.A Khurram Read More Articles by Dr B.A Khurram: 606 Articles with 533160 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.