ہیروں کی کار اور باتھ روم بھی سونے کا ہے ۔۔ دنیا کے امیر ترین افراد کے کچھ انوکھے شوق جو آپ کو حیرت زدہ کردیں گے

image
 
کہتے ہیں شوق کا کوئی مول نہیں۔ غریب سے غریب انسان بھی کوئی نہ کوئی شوق ضرور رکھتا ہے اور اسے پورا کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش بھی کرتا ہے لیکن جب بات ہو امیر افراد کی تو ان کے شوق بھی کچھ نرالے ہی ہوتے ہیں اور دولت کی ریل پیل ہونے کی وجہ سے وہ اپنا شوق پورا کرنے کے لئے کسی بھی حد تک چلے جاتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں چند ایسے افراد کا ہی ذکر بیان کیا گیا ہے جنھوں نے پیسے کی فراوانی کی وجہ سے نہ صرف عجیب و غریب شوق پالے بلکہ ان کو پورا بھی کیا
 
میرا نام چاند سے بھی نظر آنا چاہئیے
قطر کے سابق امیر اور دنیا کے رئیس ترین افراد میں شامل حماد بن خلیفہ نے ایک بہت بڑا جزیرہ خریدا اور جزیرے پر اپنا نام بڑے حرفوں میں کھدوایا ہے لیکن اب ان کی خواہش ہے کہ ان کا نام مذید اتنا بڑا لکھا جائے کہ وہ چاند سے نظر آئے۔ سن رہے ہیں آج کل شیخ صاحب اپنی اس عجیب و غریب خواہش پر عمل درامد کی تیاریاں کررہے ہیں
image
 
باتھ روم کے واش یسن سونے کے ہیں
برونائی کے سلطان، حسن البولکیا کے پاس صرف بے تحاشہ دولت ہی نہیں بلکہ وہ دولت خود پر دونوں ہاتھوں سے لٹانے کا جذبہ بھی ہے۔ سلطان بولکیاہ نے کچھ سال پہلے دنیا کا مہنگا ترین جہاذ بوئینگ 747-400 خریدا۔ اس جہاز کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں300 سے 400 افراد تک کے سفر کی گنجائش موجود ہوتی ہے لیکن سلطان البولکیا اس جہاز میں اکیلے ہی سفر کرنا پسند کرتے ہیں۔ سلطان البولکیا یہ جہاز دس بلین یو ایس ڈالر کی خطیر رقم سے خریدا تھا البتہ اپنے جہاز کو مذید لگژری بنانے کے لئے مذید بارہ بلین یو ایس ڈالرز خرچ کیے۔ اب سلطان کے جہاز میں آسائشوں کا یہ حال ہے کہ جہاز کے باتھ روم کے واش بیسن بھی سونے کے بنے ہوئے ہیں۔
image
 
 بلی جیسا منہ بنوانا چاہتی تھیں
جاشلین ولڈن اسٹائن ایک زمانے میں دنیا کی امیر ترین خاتون کے طور پر مشہور تھیں۔ جاشلین کافی خوبصورت تھیں لیکن ان کے شوہر کو بلیاں بہت پسند تھیں اس لئے جاشلین نے اپنا چہرہ بلیوں کی طرح کروانے کے لئے 4 ملین یو ایس ڈالر کی پلاسٹک سرجری کروائی لیکن اتنی زیادہ سرجریز کی وجہ سے ان کا چہرہ اتنا بدل گیا کہ ان کے شوہر نے جاشلین کو طلاق دے دی
image
 
بیش قیمت ہیروں سے مزین کار
سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے شیخ ال ولید بن طلال دنیا کی مہنگی سے مہنگی گاڑیاں جمع کرنے کے شوق کی وجہ سے کافی مشہور ہیں۔ تقریباً ہر طرح کی مہنگی گاڑی خرید کر بھی شیخ صاحب کی تسکین نہیں ہوئی تو انھوں نے ایک جدید ترین ماڈل کی مرسیڈیز بینز خرید کر اسے دنیا کے بیش قیمت ہیروں سے مزین کروادیا۔ ہیروں بھری اس گاڑی کے ٹائر اور دروازہ کھولنے والے ہینڈل پر بھی ہیرے جڑے ہیں۔
image
 
دنیا کا مہنگا ترین پانی کا جہاز
رومن ابراموچ روس کے چند امیر ترین افراد میں سے ایک ہیں جو ایک کاروباری شخصیت ہیں۔ رومن نے اپنا شوق پورا کرنے کے لئے دنیا کا مہنگا ترین پانی کا جہاز خریدا ہوا ہے جس میں دو ہیلی پیڈز، سوئمنگ پولز کے علاوہ میزائل ڈٹیکٹر بھی نصب ہے۔ کوئی بھی رومن کی تنہائی میں مخل نہ ہو اس کے لئے انھوں نے جہاز میں ایسا سسٹم انسٹال کروایا ہے جس سے جدید سے جدید کیمرا بھی ان کے جہاز کے اندر تانک جھانک نہیں کرسکتا
image
YOU MAY ALSO LIKE: