لکڑی کے ٹکڑے لڑکی کی ناک میں کیسے گئے؟ جانیے دو بہنوں میں ہونے والی لڑائی میں اس لڑکی کے ساتھ کیا حیرت انگیز واقعہ پیش آیا

image
 
بہن بھائیوں کی لڑائی تو ہر گھر میں ہوتی ہے مگر تائیوان میں دو بہنوں کے درمیان ہونے والی لڑائی اتنا خطرناک رخ اختیار کرجائے گی یہ بھلا کس نے سوچا ہوگا۔ہوا کچھ یوں کی ایک لڑکی چہرے پر زخم لئے تائیوان کے اسپتال گئی۔ اس کے چہرے پر زخم وہ تھے جو اس کی بہن نے لڑائی کے دوران اسے چوپ اسٹکس سے مارنے پر لگے تھے۔ یہ زخم لڑکی کی آنکھ اور ناک کے قریب لگے تھے جنھیں ڈاکٹر نے فوراً صاف کردیا اور احتیاطاً ایکسرے بھی کروالیا۔ لڑکی مطمئن ہو کر گھر چلی گئی
 
چوپ اسٹکس کے ٹکڑے گئے کہاں؟
لیکن کچھ دنوں میں اس لڑکی کو محسوس ہوا کہ اس کے زخم بھرنے کے بجائے خراب ہورہے ہیں ۔ لڑکی نے غور کیا کہ جن چوپ اسٹکس سے اس کی بہن نے وار کیا تھا وہ تو اسے ملے ہی نہیں پھر وہ گئے کہاں؟ اس کے ساتھ ہی اسے اپنی ناک میں کوئی چیز پھنسی ہوئی محسوس ہونے لگی۔ لڑکی دوبارہ ڈاکٹر کے پاس گئی اور اسے ساری صورتحال بتائ ۔ دوبارہ معائنہ کرنے اور سی ٹی اسکین کروانے پر ڈاکٹر کو پتا چلا ہے کہ لڑکی کے چہرے پر جو زخم پہلے دن آئے تھے وہ کوئی معمولی زخم نہیں تھے بلکہ چوپ اسٹکس کے دو بڑے ٹکڑے لڑکی کے چہرے کو چیرتے ہوئے اس کی ناک کے اندر تک چلے گئے تھے جنھیں نکالنے کے لئے اب باقاعدہ سرجری کی ضرورت تھی۔
 
image
 
ڈاکٹرز نے فوری سرجری کے زریعے لکڑی کے ٹکڑوں کو لڑکی کے چہرے سے باہر نکالا۔ کچھ ماہرین اس خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ دنیا میں ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں اور اکثر لوگ تو جسم میں حادثاتی طور پر داخل ہوئے سکوں کے ساتھ پوری زندگی گزار دیتے ہیں
image
YOU MAY ALSO LIKE: