|
|
کھانا پکانا ایسا آرٹ ہے جس کی تکمیل کے لئے کئی چیزیں
چاہئیے ہوتی ہیں۔ جب ہم کھانا پکانے لگتے ہیں تواس کے لئے ایک اہم چیز چمچے
بھی ہوتے ہیں۔ ہانڈی بھوننے سے لے کر مصالحہ چکھنے تک، زرا چمچ کے بغیر
کھانا پکانے کا تصور تو کرکے دیکھئیے۔ لیکن دورِ جدید میں جہاں برتنوں کی
مختلف ورائیٹیز متعارف ہوئی ہیں وہیں چمچوں کی نت نئی اقسام بھی سامنے آئی
ہیں۔ لیکن کچھ چمچ اگر پکڑنے میں آسان ہوتے ہیں تو صحت کے لئے اچھے نہیں
اور اگر کچھ چمچ صحت کے لئے تسلی بخش ہیں تو وہ زرا سی آگ سے ہی پگھل جاتے
ہیں۔ ماہرین کے مطابق سب سے اچھے چمچ لکڑی کے ہوتے ہیں۔ لیکن لکڑی کے چمچ
کیوں اچھے ہوتے ہیں اور ان کے کیا فوائد ہیں یہ ہم آپ کو اس آرٹیکل میں
بتائیں گے۔ |
|
پگھلتے نہیں ہیں |
نان اسٹک یا پلاسٹک کی کفگیر اور چمچے تھوڑی دیر میں ہی
جلنے اور پگھلنے لگتے ہیں۔ لیکن لکڑی کے چمچوں کے ساتھ ایسا کوئی مسئلہ
نہیں ہوتا۔ اس کے علاوہ دیگچی میں کچھ دیر چمچ چھوڑ دیا جائے تو وہ شدید
گرم ہوجاتا ہے جس سے ہاتھ جلنے کا ڈر ہوتا ہے جبکہ لکڑی کا چمچ کبھی بھی
اتنا گرم نہیں ہوتا اس لئے ہاتھ محفوظ رہتے ہیں |
|
|
|
کھانے میں نقصان دہ
کیمیکلز پیدا نہیں کرتے |
کسی بھی دھات یا پلاسٹک سے بنا چمچ کھانا پکاتے ہوئے
ہانڈی میں خطرناک کیمیلز پیدا کرسکتا ہے لیکن لکڑی چونکہ ایک قدرتی چیز ہے
اور ماحول کے لئے بے ضرر ہے اس لئے لکڑی کے بنے چمچ سے کھانا پکاتے ہوئے
مضر کیمیکلز کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں |
|
ذائقہ برقرار رکھتا ہے |
کچھ خاص ڈشز جیسے اچار گوشت، نہاری اور حلیم وغیرہ کے
لئے مخصوص لکڑی کے چمچ استعمال کرنااچھا رہتا ہے کیونکہ لکڑی کا چمچ کھانوں
کے ذائقے کو اپنے اندر اچھی طرح جذب کرلیتا ہے اور ہر بار ایک ہی چمچ سے
کسی خاص ڈش کو پکانے سے کھانے کا روایتی ذائقہ برقرار رہتا ہے |
|
خوبصورت
لگتے ہیں |
باقی چمچوں کے مقابلے میں لکڑی کے چمچ آرٹسٹک اور
خوبصورت لگتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ آسانی سے صاف بھی ہوجاتے ہیں کیونکہ دھات
کے چمچوں سے سالن یا کوئی اور چیز بھوننے کے بعد چمچ کو اچھی طرح نہ دھویا
جائے تو وہ جم کر سخت ہوجاتا ہے لیکن لکڑی کے چمچ کو پانی میں بھگو کر صاف
کرنے سے وہ آسانی سے صاف ہوجاتے ہیں |
|
مضبوط اور ہلکے ہوتے ہیں |
لکڑی کے چمچ مضبوط ہونے کے ساتھ آرام دہ اور ہلکے بھی
ہوتے ہیں۔ ان کے کنارے دھات سے بنے چمچوں کی طرح تیز اور نوکیلے نہیں ہوتے۔
نہ یہ بہت زیادہ گرم ہوتے ہیں اس کے علاوہ پلاسٹک کے مقابلے میں یہ جلدی
ٹوٹتے بھی نہیں۔ اگر لکڑی کے چمچ استعمال کرنے کی عادت ڈال لی جائے تو یہ
نہ صرف استعمال میں آرام دہ رہے گا بلکہ دیگر چمچوں کے مقابلے میں مضر
اثرات سے بھی محفوظ رکھے گا |
|