2 لاکھ روپے کی چائے اور ۔۔ دنیا کے 5 مہنگے ترین کھانے جو کھانے کے بارے میں امیر سے امیر افراد بھی سوچتے ہیں، جانیئے وہ کون سے ہیں؟

image
 
زندہ رہنے کے لئے کھانا کھانا ایک اہم اور بنیادی ضرورت ہے لیکن کچھ کھانے کی چیزیں اتنی مہنگی ہوتی ہیں کہ ایک عام انسان اپنی پوری زندگی میں انھیں کھانا تو دور بلکہ دیکھ بھی نہیں پاتا۔ البتہ رئیس اور امیر افراد ان چیزوں کی قیمت ادا کرسکتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم دنیا کی ان مہنگی ترین اشیاء کے بارے میں بات کریں گے جنھیں لوگ کھانے کے لئے استعمال کرتے ہیں
 
زعفران
زعفران اپنی منفرد خوشبو اور خوبصورت رنگ کی وجہ سے دنیا بھر میں کافی مقبول ہے۔ زعفران دواؤں کے علاوہ کاسمیٹکس میں بھی استعمال ہوتا ہے اور مہنگے کھانوں میں بھی خوشبو اور گارنشنگ کے لئے ڈالا جاتا ہے اس وجہ سے یہ دنیا کے مہنگے ترین اجزاء میں شامل ہوتا ہے۔ زعفران کورکس ساٹیویٹس نامی پھول کے اندر سے نکالا جاتا ہے۔ ایک پھول میں صرف تین زعفران ہوتے ہیں۔ زعفران کو نکالنے کے لئے ان کے پھولوں کو بہت احتیاط سے کاٹنا پڑتا ہے۔ امریکی زعفران کی قیمت کم سے کم دو ہزار سے شروع ہوتی ہے
image
 
فوگو مچھلی
فوگو مچھلی کافی مہنگی ملتی ہے لیکن یہ ذائقے میں جتنی لذیذ ہے اتنی ہی خطرناک بھی ہے۔ اس مچھلی کو تیار کرنے اور پکانے کا مرحلہ کافی توجہ طلب ہے ورنہ یہ زہریلی بن جاتی ہے۔ زہریلی فیوگو مچھلی کھانے سے ہر سال دس افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ لیکن اس کے ذائقہ کی کشش میں لوگ پیسہ تو کیا جان کا رسک لینے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔ فیوگو مچھلی کی قیمت 200 امریکی ڈالر ہے
image
 
دا ہانگ پاؤ ٹی
یہ چائے سونے سے 30 گنا زیادہ مہنگی بکتی ہے۔ دا ہانگ پاؤ ٹی کے اتنی قیمتی ہونے کی وجہ یہ ہے کہ اس کا درخت اور پتے معدنیات سے مالامال ہوتے ہیں۔ چونکہ اس چائے کے نایاب درخت اب تعداد میں بہت کم رہ گئے ہیں اس لئے اب یہ مذید مہنگی ہوگئی ہے۔ ایک گرام چائے کی پتی کی قیمت 1400امریکی ڈالر ہے
image
 
آئم سسمانی مرغی
یہ انڈونیشئین مرغی کی قسم ہے۔ اس مرغی کی خاص بات یہ ہے کہ یہ سر سے پیر تک کالی ہے۔ یہاں تک کہ اس مرغی کے اندرونی اعضاء بھی کالے رنگ کے ہی ہیں۔ آئم سسمانی کی قیمت ڈھائی ہزار امریکی ڈالر ہے۔
image
 
نوریموتیر کے آلو
فرانس کےچھوٹے سے جزیرے نوریموتیر میں دنیا کے بہترین اور انوکھے آلو پائے جاتے ہیں۔ بونٹ نامی یہ آلو بلکل گول اور چھوٹے چھوٹے ہوتے ہیں اور ان کا چھلکا کافی ہلکا اور نازک ہوتا ہے۔ یہ آلو تقریبا 600 امریکی ڈلر کے ایک کلو ملتے ہیں جن سے آپ ایک پلیٹ فرینچ فرائز آرام سے بنا سکتے ہیں
image
YOU MAY ALSO LIKE: