اکثریت

ڈاکٹر شاکرہ نندنی، پُرتگال

چونکہ دماغ کو یکسوئی کرنے کے لئے ایک علامت نہایت ہی ضروری ہے، اس لئے میں بت پرستی پریقین رکھتا ہوں
۔
ایک مذہب نے دیگر دو مذہبوں سے اپنا امتیاز ثابت کرتے ہوئے کہا۔

میں بت پرستی کے سخت خلاف ہوں، لیکن میں مردوں کی عبادت میں یقین رکھتا ہوں اس لئے میں زیاده اثردار ہوں۔
دوسرے مذہب نے کہا۔

میں بت پرستی کی مخالفت کرتا ہوں، لیکن میں ایک خاص جگہ پر بیٹھ کر ایک خاص تصویر کی عبادت کرتا ہوں اور اس سے دعا مانگتا ہوں۔
لہٰذا میں تم دونوں سے عُمده ہوں۔

امتیاز ثابت کرنے کی آرزو لیے وه تینوں ایک لامذہب کے پاس پہنچے اور اس کے سامنے اپنی اپنی بات رکھی۔

وه شخص یہ سوچ کر مسکرانے لگا کہ کسی نہ کسی علامت کی عبادت تو تینوں میں ہی مروج ہیں، لیکن اس نے بڑی ہی سمجھداری سے جواب دیا۔

جس مذہب کوماننے والے جہاں پر زیاده ہیں، وہاں پر وه مذہب افضل ہے۔ مطلب یہ کہ تمہارا امتیاز تمہارے اصولوں سے نہیں بلکہ تمہیں ماننے والوں کی اکثریت پر انحصار کرتا ہے۔

 

Dr. Shakira Nandini
About the Author: Dr. Shakira Nandini Read More Articles by Dr. Shakira Nandini: 203 Articles with 212246 views I am settled in Portugal. My father was belong to Lahore, He was Migrated Muslim, formerly from Bangalore, India and my beloved (late) mother was con.. View More