لال ہے یا براؤن ۔۔ کان کے میل کی رنگت آپ کی صحت کے کون سے سنگین مسائل کی جان اشارہ کررہی ہے جانیے

image
 
کانوں کی صفائی ایک نازک اور اہم معاملہ ہوتا ہے۔ نازک اس لئے کیونکہ صفائی کے دوران کان کی نرم جلد اکثر چھل بھی جاتی ہے جس سے زخم ہوسکتا ہے۔ لیکن بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ جن ائیر بڈز سے ہم کان کی صفائی کررہے ہوتے ہیں ان کی رنگت ہماری صحت کے بہت سے راز بھی کھول رہی ہوتی ہے۔ کان سے نکلنے والا موم دراصل کان کے زریعے خارج ہونے والا پسینہ ہوتا ہے اور مختلف طبی مسائل کے دوران کم یا زیادہ پسینہ خارج ہوتا ہے جس کی رنگت بھی الگ ہوتی ہے۔صفائی کے بعد اپنے ائیر بڈز کی رنگت کو غور سے دیکھیں اور اس آرٹیکل کی مدد سے جانیں کہ آپ کےکان سے نکلنے والے موم کی رنگت آپ کی صحت کے کس مسئلے کی نشان دہی کررہی ہے۔
 
براؤن
اگر ائیر بڈز پر گہرے کتھئی یا براؤن رنگ ظاہر ہو تو اس کا مطلب آپ بہت زیادہ ذہنی تناؤ کا شکار ہیں یا کسی وجہ سے پریشان ہیں اس لئے آپ کو اپنے ذہن کو تھوڑا آرام دینے کی ضرورت ہے۔
image
 
خون کے دھبے
کان کی صفائی کے بعد ائیر بڈز پر سرخ رنگ کے نشانات آجائیں تو آپ کو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ نشان کان کے اندر زخم یا پھر کسی انفیکشن کی جانب اشارہ بھی ہوسکتے ہیں۔ اس لئے کسی بڑے مسئلے کا شکار ہونے سے پہلے ہی معالج سے مشورہ کرلینا بہتر ہے
image
 
سرمئی ائیر ویکس
سرمئی رنگ کا ائیر ویکس آپ کے لئے حیرت کا باعث ہوسکتا ہے لیکن اس رنگ کے ویکس میں خطرے والی کوئی بات نہیں یہ بس دھول مٹی ہے جو جم کر سرمئی رنگ اختیار کرگئی ہے
image
 
سفید ائیر ویکس
یہ صفائی کی علامت ہر گز نہیں بلکہ اس رنگ کا ائیر ویکس آپ کے جسم میں وٹامنز، آئرن اور کاپر کی کمی کو ظاہر کرتا ہےاس لئے سفید ائیر ویکس کو نظر انداز ہر گز مت کریں۔ سفید ائیر ویکس نظر آنے کی صورت میں اپنی خوراک میں دلیہ اور بینز شامل کریں تاکہ آپ کے جسم سے وٹامنز اور معدنیات کی کمی دور ہوسکے۔
image
 
اگر ائیر ویکس سے ناگوار بو آئے تو
کانوں کے اندر شدید انفیکشن کی صورت میں ائیر ویکس سے ناگوار بو آسکتی ہے۔ ائیر ویکس گیلا اور چپچپا بھی ہوسکتا ہے۔ ائیر بڈز سے بو محسوس ہو تو ڈاکٹر سے مشورہ کرلینا بہتر ہے
image
 
سیاہ ائیر ویکس
سیاہ رنگ کا ائیر ویکس ایک بار نظر آئے تو یہ پریشانی کی بات نہیں لیکن اگر مستقل یہ رنگت نظر آئے اور کان کے اندر کھنچاؤ محسوس ہو تو یہ جسم میں فنگل انفیکشن کی علامت ہوسکتا ہے
image
 
خشک ائیر ویکس
سوکھا ہوا ائیر ویکس جلد میں خشکی کی علامت ہوسکتا ہے اس کے علاوہ یہ جسم میں بہت زیادہ چربی کی نشاندہی بھی ہوسکتی ہے
image
YOU MAY ALSO LIKE: