|
|
یوں تو اب ہر ایک کے ہاتھ میں موبائل فون موجود ہوتا ہے۔
چھوٹے بچے سے لے کر بوڑھے تک بغیر موبائل کے اپنی زندگی کا تصور نہیں
کرسکتے۔ لیکن دن رات استعمال کرنے کے باوجود موبائل فونز میں کچھ ایسے
فیچرز بھی موجود ہوتے ہیں جن کا ہمیں پتہ پی نہیں ہوتا اور جن کے معلوم
ہوجانے سے ہمارے لئے موبائل استعمال کرنا مذید آسان ہوسکتا ہے۔ اس آرٹیکل
میں “ہماری ویب“ کے قارئین کو موبائل فون کی ایسے چھپے ہوئے فیچرز کے بارے
میں بتایا جارہا ہے جن سے وہ اپنے فون کو بہتر طور پر استعمال کرسکیں گے۔ |
|
بیٹری بچانے کی آسان ٹپ |
موبائل فون کی بیٹری چارج رکھنا اکثر لوگوں کے لئے
بہت بڑا مسئلہ بن جاتا ہے کیونکہ بہت زیادہ کام کرنے کی وجہ سے چارج جلدی
ختم ہوجاتا ہے اور بار بار فون کو چارج پر لگانے سے کام رک جاتا ہے۔ اس
مسئلے کو حل کرنے کی ایک سادہ ٹپ یہ ہے کہ فون کا بیک گراؤنڈ سادہ اور سیاہ
رنگ کا انسٹال کرلیں۔ بیک گراؤنڈ سادہ رکھنے سے پکسل ہائی لائیٹینگ کا فیچر
بند ہوجائے گا اور موبائل کی بیٹری دیر تک چارج رہ سکے گی |
|
|
گیسٹ موڈ |
اکثر گھر والے یا دوست احباب آپ سے آپ کا موبائل مانگ
لیتے ہیں جو مروت میں دینا پڑتا ہے لیکن ساتھ ہی اس بات کا ڈر بھی لگتا ہے
کہ وہ ذاتی معلومات نہ دیکھ لیں تو اس کے لئے ایک بہت کارآمد فیچر “گیسٹ
موڈ“ موجود ہے جس کے لئے آپ کو صرف سیٹنگز میں جاکر اسے آن کرنا ہوتا ہے |
|
|
اسکرین کو زوم کرنا |
یہ فیچر یقیناً آپ کے لئے نیا ہوگا اور اس فیچر سے گھر
کے بزرگ بہت فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس کے لئے کرنا صرف یہ ہے کہ سیٹنگز میں
جائیں پھر Accessibility پر کلک کرکےMagnification gestures پر کلک کریں۔
اس کے بعد آپ اپنی اسکرین کو کہیں بھی ٹیپ کرکے زوم کرسکتے ہیں |
|
|
وڈیو بناتے ہوئے تصویر
کیسے لیں؟ |
کسی اہم تقریب میں یہ فیصلہ کرنا مشکل ہوجاتا ہے کہ
تصویر بنائیں یا وڈیو؟ اس کا حل یہ ہے کہ دونوں کام ایک ساتھ کریں۔ وڈیو
ریکارڈ کرتے ہوئے ساتھ میں کیمرہ کے آپشن پر کلک کرنے سے تصویر آسانی سے
کھینچی جاسکتی ہے اور وڈیو بننا بھی بند نہیں ہوتی |
|
|
موبائل کو ماؤس سے
چلائیں |
پورے موبائل فون کو ماؤس سے چلانا چاہتے ہیں تو اس کا
طریقہ یہ ہے کہ موبائل کی یو ایس ی کیبل میں کی بورڈ یا ماؤس کا وائر کنیکٹ
کردیں اور آسانی سے موبائل کو کی بورڈ یا ماؤس سے چلائیں۔ موبائل کی اسکرین
پر اسریچ آجائے تو فون کا ٹچ سسٹم صحیح کام نہیں کرتا لیکن اس طریقے سے ٹچ
کیے بغیر فون استعمال کیا جاسکتا ہے |
|