بیماری سے مقابلے کی طاقت، شوگر اور دل کے دورے کے خطرے سے نجات، بہترین ہاضمہ اگر چاہتے ہیں تو اس چھوٹی سے چیز کے دو دانے روزانہ استعمال کریں

image
 
ہر انسان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ صحت مند رہے کیوں کہ تندرستی ہی وہ نعمت ہے جو اس کو اس دنیا میں کامیاب بنا سکتی ہے اس کا تعلق کسی بھی شعبہ زندگی سے ہو مگر اپنے شعبے میں وہ اسی وقت امتیازی کامیابیاں سمیٹ سکتا ہے جب کہ وہ صحت مند ہو
 
صحت مند رہنے کا راز
انسان کی صحت کو بحال رکھنے کے لیۓ صحت مند طرز زندگی سب سے زیادہ اہم ہوتی ہے اس کے ساتھ ساتھ کچھ عوامل ایسے بھی ہوتے ہیں جن کو اپنا کر وہ نہ صرف خود کو بڑی بیماریوں سے بچا سکتا ہے بلکہ بیماریوں سے لڑنے کی طاقت بھی حاصل کر سکتا ہے ۔ ایسا ہی ایک آسان اور قدیم نسخہ جو صدیوں سے لوگ استعمال کرتے آۓ ہیں دن بھر میں دو دانے لونگ کا استعمال بھی ہے
 
image
 
قوت مدافعت کو مضبوط کرتا ہے
لونگ کے اندر وٹامن سی کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ خون میں سفید خلیات کو بڑھانے میں بہت مدد دیتے ہیں اس وجہ سے ہر روز دو دانے لونگ کے چبا کر کھانے سے جسم کو کسی بھی قسم کے انفیکشن سے لڑنے کی طاقت ملتی ہے جس سے قوت مدافعت مضبوط ہوتی ہے
 
ہاضمے کو بہتر بناتے ہیں
لونگ کا استعمال معدے میں کھانا ہضم کرنے والے انزائم کی مقدار کو بڑھانے میں بہت معاون ثابت ہوتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ اگر متلی ہو رہی ہو تو لونگ کو چبانے سے اس کو روکا جا سکتا ہے اس کے علاوہ لونگ میں فائبر کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ قبض کو ہونے سےروکتی ہے جس سے صحت کے بہت سارے مسائل جل ہو سکتے ہیں
 
دانت کے درد سے نجات دلواتا ہے
لونگ کا استعمال دانت کے درد کے لیۓ صدیوں سے کیا جاتا رہا ہے دانت کے درد کی صورت میں دکھتے ہوۓ دانت میں لونگ دبا لینے سے نہ صرف انفیکشن کا خاتمہ ہوتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ہونے والے شدید درد میں بھی افاقہ ہوتا ہے
 
جگر کے افعال کو بہتر بناتا ہے
جگر انسانی جسم کی صحت کے لیۓ بہت بنیادی اہمیت کا حامل عضو ہے اس کی صحت کو برقرار رکھنےکے لیۓ لونگ کا استعمال بہت مفید ہوتا ہے یہ جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کر کے جگر کے افعال کو بہتر بناتا ہے اس کے ساتھ ساتھ میٹا بولزم کے عمل کو تیز کرتا ہے
 
image
 
سر درد اور جسم درد سے نجات دلاتا ہے
لونگ کے اندر ایک مادہ یوگینول موجود ہوتا ہے جو کہ اندرونی سوزش کا خاتمہ کرتا ہے اور درد میں آرام پہنچاتا ہے اس کے لیۓ دو لونگ چبا کر ایک گلاس دودھ پی لیں اس سے سر درد میں فوری آرام مل جاۓ گااس کے ساتھ ساتھ لونگ کو ناریل کے تیل میں ڈال کر رکھ دیں اس تیل سے سر پر مساج کرنے سے بھی درد میں آرام مل سکتا ہے  
 
شوگر لیول کو ٹھیک رکھے
شوگر کے مریضوں کے لیۓ لونگ کا استعمال انسولین کی طرح مفید ثابت ہوتا ہے ۔ یہ خون میں شوگر کے لیول کو نارمل رینج میں برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے
 
خون کے جمنے کے عمل کو سست کرتا ہے
دل کے امراض کا بنیادی سبب دل کی شریانوں میں خون کا گاڑھا ہو کر جمنا ہوتا ہے۔ لونگ کے استعمال سے خون کے جمنے کا عمل سست ہو جاتا ہے جس سے دل کے دورے کے خطرات میں کمی واقع ہوتی ہے لیکن یاد رکھیں اگر آپ پہلے ہی خون پتلا کرنے والی کسی دوا کا استعمال کر رہے ہیں تو اس صورت میں لونگ کےاستعمال سے قبل اپنے ڈاکٹر سے لازمی مشورہ کر لیں
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: