|
|
کہتے ہیں کسی عورت کا سلیقہ دیکھنا ہو تو اس کے گھر کا
کچن یا باتھ روم ضرور دیکھو۔ یہی وجہ ہے کہ لڑکی کے سلیقے کا اندازہ لگانے
کے لئے رشتے کے لئے آئی خواتین اکثر کسی بہانے سے باتھ روم کا رخ کرتی ہیں
تاکہ دیکھ سکیں کہ ہونے والی بہو یا بھابھی نے باتھ روم کو کتنا صاف ستھرا
رکھا ہے۔لیکن یہ ذمہ داری خواتین کے علاوہ مرد اور بچوں کی بھی ہے کہ وہ
غسل خانے کو صاف ستھرا رکھیں تا کہ خطرناک جراثیموں سے بچ سکیں۔ اور صفائی
کے ساتھ ساتھ اگر کچھ تبدیلیاں بھی کردی جائیں تو مہمانوں کو ہی نہیں بلکہ
گھر کے لوگوں کو بھی اچھا احساس ہوتا ہے لیکن مہنگائی کی وجہ سے لوگ باتھ
روم کی سجاوٹ پر دھیان نہیں دیتے۔۔۔ لیکن اس آرٹیکل میں “ہماری ویب“ کے
قارئین کو بتایا جائے گا کہ کس طرح باتھ روم کو کم پیسوں میں نیا لک دیا
جاسکتا ہے |
|
میلی دیواریں |
باتھ روم میں پینٹ کے بجائے ٹائلز کا استعمال کرنا
چاہئیے کیونکہ ہر وقت نمی کی وجہ سے پینٹ اکھڑ جاتا ہے۔ باتھ روم کی دیوار
پر اگر آئل پینٹ، ٹائلز یا ٹیکسچر پینٹ ہے تو اسے صاف کرنے کے لئے آدھا
گلاس پانی میں دو چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا، دو چائے کا چمچ سفید سرکہ اور دو
چائے کا چمچ لیکوئیڈ سوپ ملائیں اور دیواروں پر اسپرے کریں۔ برتن دھونے
والے اسفنج سے رگڑ کا دیواروں کو آسانی سے صاف کیا جاسکتا ہے۔ |
|
|
فرش صاف کرنے کے لئے
|
کسی برتن میں ایک کپ پانی میں 3 چائے کے چچ بیکنگ سوڈا،
تین چائے کے چمچ بوریکس پاؤڈر اور آدھا کپ نمک ملائیں اور فرش پر ہر کونے
میں ڈال کر کچھ دیر کے لئے چھوڑ دیں۔ تھوڑی دیر کے بعد جھاڑو سے رگڑ کر صاف
کرلیں۔ پرانے سے پرانا داغ بھی صاف ہوجائے گا |
|
|
شیشہ اور کھڑکیاں |
باتھ روم کا شیشہ اور کھڑکی صاف کرنے کے لئے اسپرے بوتل
میں پانی، سرکہ اور چند قطرے ڈش واش سوپ ملا کر شیشے پر اسپرے کریں اور
اخبار سے صاف کرلیں |
|
|
مختلف رنگوں کا استعمال
کریں |
باتھ روم کی ہر دیوار کو مختلف ہلکے رنگوں سے پینٹ کیا
جاسکتا ہے اور اگر ایک ہی رنگ رکھنا ہے تو بہترین کوالٹی کا ہلکے رنگ والا
پینٹ کریں جس سے باتھ روم بڑا اور کشادہ لگے۔ کوشش کریں کہ دیوار پر پیٹ کے
بجائے ٹیکسچر یا ٹائلز لگ جائیں کیونکہ اس سے بار بار پینٹ کے خرچے سے بچ
جائیں گے اور صفائی میں بھی آسانی رہے گی |
|
|
پلاسٹک کی بیلیں یا
کیکٹس |
باتھ روم میں انڈور پودے جیسے کہ کیکٹس یا چھوٹا اسنیک
پلانٹ رکھا جاسکتا ہے جنھیں زیادہ پانی یا سورج کی روشنی کی ضرورت نہیں
ہوتی اور یہ باتھ روم میں تازگی کا احساس پیدا کرتے ہیں۔ لیکن اگر ایسا
ممکن نہیں تو پلاسٹک کے خوشنما پودے یا بیلیں ھی لگائی جاسکتی ہیں جو مہنگی
بھی نہیں ہوتیں اور غسل خانے میں اچھی لگتی ہیں |
|
|
ڈسٹ بن اور
میچنگ ٹشو باکس |
بہت زیادہ پیسے خرچ کرکے تو کوئی بھی اچھا لک بنا سکتا
ہے لیکن مزہ تو تب ہے جب یہی کام کم پیسوں میں کیا جائے۔ ایک اچھا خوبصورت
ڈسٹ بن اور پیچنگ ٹشو باکس آپ کے چھوٹے سے باتھ روم کو خوبصورت بنا سکتا ہے۔
اسی طرح دیگر چھوٹی چیزیں جیسے صابن دانی، ٹوتھ پیسٹ ہولڈر وغیرہ بھی اگر
میچنگ سے خریدیں جائیں تو اچھا تاثر پیش کرتے ہیں۔ لکڑی یا دھات کی بنی
اشیاء خوبصورت تو لگتی ہیں لیکن وہ زنگ آلود یا خراب ہوسکتی ہیں اس لئے
ہائی کوالٹی شیشہ یا پلاسٹک کی چیزوں کا انتخاب مناسب رہے گا |
|
|
وال پیپر |
باتھروم کی دیوار پر وال پیپر بھی لگایا جاسکتا ہے یا
پھر نیچے کی آدھی دیواوں پر ٹائلز اور اوپر کی دیواروں پر وال پیپر لگا کر
آرٹسٹک بنا سکتے ہیں |
|
|
خوشبو |
باتھ روم میں جاکر فوراً محسوس ہونے والی چیز بو ہے۔ اس
لئے اچھے اسپرے خریدنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔ اس کے علاوہ ایسے طریقے
اپنائے جائیں جن سے باتھ روم میں مستقل خوشبو رہے ۔ |
|