جہاز سے تصویر کھینچنے کے چکر میں موبائل ہی گرا دیا ۔۔ ہوائی جہاز میں ہونے والے کچھ ایسے دلچسپ واقعات جنہوں نے سب کو حیران کر دیا

image
 
ایک جگہ سے کئی میل کا فاصلہ طے کرنے کے لئے جہاز کا سفر اب معمولی بات ہے۔ لیکن آج بھی جہاز لوگوں کی دلچسپی کی بڑی وجہ ہیں۔ جہاز کی آواز آتے ہی لوگ ایک بار آسمان کی طرف ضرور دیکھتے ہیں اور کچھ افراد جو جہاز کے سفر سے اکثر لطف انداز ہوتے ہیں وہ بھی دورانِ سفر نت نئے تجربے کرتے رہتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم نے “ہماری ویب“ کے قارئین کے لئے جہاز کی کچھ ایسی انوکھی اور دلچسپ وڈیوز جمع کی ہیں جو اپنی مثال آپ ہیں
 
پورے جہاز میں ایک ہی مسافر
اپنی طرز کا یہ انوکھا واقعہ نیویارک میں پیش آیا جہاں ونسینٹ پیون نامی نوجوان نے پورے جہاز میں اکیلے ہی سفر کیا۔ جی ہاں ونسینٹ نامی شہری ائیر پورٹ پہنچے، اپنا لگیج چیک کروایا اور جہاز میں جا بیٹھے۔ ان کی حیرت کی انتہا نہیں رہی جب جہاز کے دروازے بند ہوگئے اور جہاز ٹیک آف کرنے لگا اور اس دوران پورے جہاز پر ونسینٹ کے علاوہ کوئی دوسرا مسافر موجود نہیں تھا۔ ونسینٹ اس ساری صورتحال سے بہت لطف اندوز ہوئے اور اپنے پورے سفر کی وڈیوز بھی بنائیں
 
عمارتوں کے بیچ سے گزرتے جہاز
آسمانوں پر جہاز اڑتے تو سب نے دیکھا ہے لیکن آسٹریلیا کے شہر برسبین میں ایک تہوار کے اندر وہاں کی حکومت نے جہازوں کو عجیب و غریب انداز میں اڑوایا۔ بڑے بڑے دیو ہیکل جہاز آسمان کو چھوتی بلند و بالا عمارتوں کے درمیان میں سے آڑھے ترچھے ہو کر گزررہے تھے۔ جہاز کو اس انداز میں اڑانے کے لئے پائلٹس تو کافی ماہر تھے لیکن یہ انداز اتنا خطرناک تھا کہ اگر ایک بھی حادثہ پیش آجاتا تو ہزاروں قیمتی جانوں کا نقصان ہوتا
 
تصویر کھینچنے کے چکر میں موبائل ہی گرادیا
اکثر لوگ جہاز میں بیٹھ کر کوئی دلچسپ منظر دیکھتے ہیں تو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنے کے لئے جھٹ سے موبائل نکال لیتے ہیں لیکن جہاز میں ایسا کرنا کبھی کبھی بہت مہنگا پڑ جاتا ہے۔ ایسا ہی ہوا ایک صاحب کے ساتھ جنھوں نے جہاز کی کھڑکی سوچے سمجھے غیر کھول کر تصویر لینے کی کوشش کی جبکہ ہزاروں فٹ کی بلندی پر ہوا کا دباؤ بہت زیادہ تھا جس کی وجہ سے موبائل باہر نکالتے ہی ہوا کے زور سے فون ایک لمحے میں جہاز سے باہر اڑ گیا
 
ایروپلین بیچ
سینٹ مارٹن کا ماہو بیچ اس حوالے سے منفرد اور انوکھا ہے کہ وہاں لوگوں کی بڑی تعداد جہاز کی لینڈنگ کا انتظار کرتی ہے۔ جہاز عین سمندر کے اوپر سے لینڈنگ شروع کرتا ہے اور ساحلِ سمندر میں لوگوں کے بالکل سر سے گزرتا ہوا قریبی ائیر پورٹ پر لینڈ کرتا ہے۔ یہ دلچسپ لینڈنگ دیکھنے کے لئے لوگ دور دور سے ماہو بیچ آتے ہیں
 
اہرامِ مصر کو اوپر سے دیکھیں
جہاز کے سفر میں کبھی کھی اہرامِ مصر کو اوپر سے دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ اسی نظارے کو کیمرے کی آنکھ میں قید کرنے کے لئے ایک مسافر نے جہاز سے ہاٹ ائیر بلونز کے زریعے اہرامِ مصر کی چوٹیوں سے بھی کئی فٹ اونچائی پر وڈیو بنائی۔
YOU MAY ALSO LIKE: