بادل غائب ہوجائیں گے اور بارش بھی نہیں ہوگی... اگلی صدی میں ہماری دنیا کیسی ہوگی؟

image
 
جب سے انسان نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں قدم رکھا ہے تب سے اب تک روزانہ ہی اتنی تیزی سے تبدیلیاں ہورہی ہیں کہ آنے والے کل میں آج کے دور کی بہت سی چیزیں ختم ہوچکی ہوں گی۔ دور کیوں جائیں بس ہمارے بچپن کی ہی بات ہے جب وی سی آر پر فلمیں دیکھی جاتی تھیں لیکن آج کے بچے وی سی آر سے قطعی ناواقف ہیں اسی طرح مستقبل میں دنیا کس حد تک بدل چکی ہوگی اس کا ہم تصور بھی نہیں کرسکتے۔ لیکن ماحول اور ٹیکنالوجی پر نظر رکھتے ہوئے ہم نے یہ اندازہ لگانے کی کوشش کی ہے کہ 2100 تک دنیا کا نقشہ کس حد تک تبدیل ہوچکا ہوگا۔ تو آئیے آپ کو بھی مستقبل کی سیر پر لے چلتے ہیں
 
سفر بہت تیزی سے کرسکیں گے
ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کے لئے گاڑیاں اور ہوائی جہاز ہی نہیں بلکہ اڑنے والی گاڑیاں بھی وجود میں آچکی ہیں۔ آنے والے دنوں میں سفر کو تیز کرنے کے لئے مذید کوششیں کی جارہی ہیں اور شہروں کے اندر سرنگ کے زریعے سفر کرنے کی تیاریاں جاری ہیں جن سے دنوں میں مکمّل ہونے والا سفر چند گھنٹوں میں ہوسکے گا
 
image
 
جنگلات صرف قصے کہانیوں میں رہ جائیں گے
انسان ابھی تک دنیا کے آدھے جنگلات تباہ کرچکا ہے۔ اسی طرح جنگلات ختم ہوتے رہے تو 2100 تک زمین سے سارے جنگلات کے ساتھ وہ جانور بھی ناپید ہوجائیں گے جو جنگل میں رہتے ہیں۔ یعنی شیر، چیتا اور بھالو وغیرہ کی تصاویر صرف کتابوں میں رہ جائیں گی
 
لوگ بوڑھے ہونا بند ہوجائیں گے
‍گلوبل وارمنگ کو کم کرنے کے لئے فوری اقدامات نہیں کیے گئے تو جنگلات کے علاوہ سمندر، دریا اور جھیل یہاں تک کے انسانی رہائش کا علاقہ بھی بنجر اور صحرا میں تبدیل ہوجائے گا جہاں نہ پانی ہوگا اور نہ ہی پودے ۔ بارشیں نہیں ہوں گی اور زمین کا درجہ حرارت نہ قابل برداشت حد تک بڑھ چکا ہوگا
 
بادل غائب ہوجائیں گے
دھوپ چھاؤں سے لطف اندوز ہونا بھی نعمت ہے لیکن آنے والی صدیوں تک انسان اپنی تباہ کاریوں کی وجہ سے ان نعمتوں سے بھی محروم ہوجائے گا۔ زمین پر پانی نہیں ہوگا تو آبی بخارات نہیں بنیں گے اور نہ ہی بادل۔
 
زمین کا بڑا حصہ صحرا بن چکا ہوگا
‍گلوبل وارمنگ کو کم کرنے کے لئے فوری اقدامات نہیں کیے گئے تو جنگلات کے علاوہ سمندر، دریا اور جھیل یہاں تک کے انسانی رہائش کا علاقہ بھی بنجر اور صحرا میں تبدیل ہوجائے گا جہاں نہ پانی ہوگا اور نہ ہی پودے ۔ بارشیں نہیں ہوں گی اور زمین کا درجہ حرارت نہ قابل برداشت حد تک بڑھ چکا ہوگا
image
YOU MAY ALSO LIKE: