برگد کا بھاری درخت چھت کو توڑتے ہوئے دس ماہ کے بچے پر جب گرا ۔۔۔۔۔۔ ماں نے اس سارے منظر کو کیمرے میں کیسے قید کیا؟ جانیں

image
 
کچھ پل زندگی کے ایسے ہوتے ہیں جن کو بھول جانا ممکن نہیں ہوتا ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا کی زینت بنا جو کہ ایک ویڈیو پر مشتمل تھا جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک دس ماہ کا بچہ اپنے کمرے میں سو رہا ہے اور اس کے گھر کی چھت پر ایک بڑا اور پرانا برگد کا درخت اس طرح سے گرا ہوا ہے کہ اس سے چھت کو توڑ دیا ہے-
 
اس واقعے کی تفصیلات لوگوں سے کرٹینی نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے بیٹے کینن کو اس کے بستر پر لٹایا اور اس کو لٹانے کے بعد جیسے ہی باہر آئی تو ایک دھماکے کی آواز آئی- جب میں کینن کے کمرے میں گئی تو وہاں پر بہت سارے بھنورے اڑ رہے تھے اور برگد کا ایک بڑا درخت گھر کی چھت کو توڑتے ہوئے گر چکا تھا۔
 
خوش قسمتی سے ان کے گھر والوں اور معصوم کینن کو اس سے کچھ نقصان نہیں ہوا مگر ان کا گھر رہائش کے قابل نہیں رہا اس وجہ سے عارضی طور پر یہ فیملی اپنے کزن کے گھر شفٹ ہو گئے-
 
image
 
کرٹینی اپنے شوہر اور دس ماہ کے بچے کے ساتھ اس گھر میں گزشتہ چار سالوں سے رہائش پزیر تھی ۔ انہوں نے اپنے بیٹے کے کمرے میں ایک مانیٹر کیمرہ بھی نصب کیا ہوا تھا تاکہ وہ بچے کی دیکھ بھال کر سکیں اور اس پر نظر رکھ سکیں-
 
کرٹینی کا کہنا تھا کہ وہ رات بھی عام راتوں کی طرح تھی سب کچھ روٹین کے مطابق ہو رہا تھا کینن کو سلانے کے بعد انہوں نے اس کو پونے آٹھ بجے اس کے کمرے میں لٹا دیا باہر ہوا کے طوفان کی آوازیں آرہی تھیں مگر یہ عام روٹین کا حصہ تھا اس میں کوئی پریشانی والی بات نہ تھی۔
 
کینن کو لٹانے کے بعد میں کرٹینی باہر آئیں ان کا پروگرام اپنے شوہر کے ساتھ مووی دیکھنے کا تھا۔ اچانک شدید گڑگڑاہٹ کی آوازوں سے گھر گونج اٹھا ۔ ایسا محسوس ہوا کہ گھر کی ہر چیز تیزی سے ہلنے لگی اور اس کے ساتھ یک دم لائٹ بھی بند ہو گئی کرٹینی اور ان کے شوہر حواس باختہ ہو گئے-
 
image
 
انہوں نے کینن کے کمرے میں موجود مانیٹر میں دیکھا تاکہ کینن کو دیکھ سکیں تو جو منظر ان کو نظر آیا اس نے ان کے اوسان خطا کر دیے- مانیٹر میں کینن کے اوپر ہر طرف کیڑے اڑتے نظر آرہے تھے کرٹینی کو لگا کہ شائد ان کے گھر پر بجلی گر گئی ہے کرٹینی اور ان کے شوہر کینن کے کمرے کی طرف بھاگے جہاں کا منظر بہت خوفناک تھا کینن کے بستر کے بالکل اوپر والی چھت ٹوٹ چکی تھی کینن بری طرح رو رہا تھا انہوں نے بڑھ کر اسکو اپنی گود میں لے لیا کینن کی سانسیں چل رہی تھیں اور اس کو بظاہر کوئی چوٹ نہیں لگی تھی مگر وہ بہت ڈر چکا تھا-
 
اگلے دن جب انہوں نے دن کے اجالے میں دیکھا تو ان کو احساس ہوا کہ قدرت نے ان کو کتنے بڑے نقصان سے بچا لیا ہے درخت کی لمبائی چار فٹ تھی جو کہ گل چکا تھا اس وجہ سے وہ ان کے گھر کی چھت پر گرا۔
 
کرٹینی اور ان کے شوہر اب ایک کرائے کے گھر میں منتقل ہو چکے ہیں مگر ان کے لیے اس واقعے کی ویڈیو ان کو اب بھی بڑی طرح خوفزدہ کر دینی والی ہے- ان کا کہنا ہے کہ کینن کو کھو دینے کا تصور ان کے لیے محال تھا۔
YOU MAY ALSO LIKE: