اگر دل میں لبیک کی صدا ہو تو حاضری کا بندوبست اللہ خود کرتا ہے، 23 سال سے سعودی عرب میں رہائش پزیر اس بھارتی جوڑے کا حج وی آئی پی حج کیسے ہے؟ جانیے

image
 
یہ ہر مسلمان کے دل کی آواز ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کو اپنے گھر کی زيارت کا شرف بخشیں۔ وہ دیگر تمام مسلمانوں کی طرح احرام میں ملبوس لبیک الھم لبیک کی صدا دیتے ہوئے خانہ خدا کا طواف کرے۔ لبیک الھم لبیک کی صدائيں ہر مسلمان کے دل کی دھڑکن کو تیز اور آنکھوں کو نم کر دیتی ہے جو حاضر ہوتے ہیں وہ شکرانے کے طور پر روتے ہیں اور جو دور ہوتے ہیں وہ جدائی اور دوری کے سبب روتے ہیں-
 
گزشتہ دو سالوں سے کرونا کی وبائی صورتحال نے دنیا کے اندر ہر چیز کے طریقے میں تبدیلی کر دی ہے یہی تبدیلی حج کے موقع پر بھی دیکھنے میں آئی- گزشتہ سال کرونا کی بدترین صورتحال کے سبب حکومت سعودیہ نے طرف سعودی افراد کی محدود تعداد کو حج کی اجازت دی تھی اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو حج کی اجازت کرونا کے سبب دینے سے انکار کر دیا تھا-
 
اس سال جب کہ ویکسین ایجاد ہو چکی ہے تو سعودی حکومت نے اس اجازت میں صرف اس حد تک توسیع کی ہے کہ اب سعودی عرب میں رہائش پزیر دیگر ممالک کے مسلمان بھی اس سال حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے-
 
image
 
اس سال کل 60 ہزار مسلمان فریضہ حج ادا کر سکتے ہیں جن میں خالد اور ان کی بیگم عظمیٰ بھی شامل ہیں ۔ ان دونوں کا تعلق ہندوستان سے ہے ۔ خالد گزشتہ 27 سالوں سے سعودی عرب میں نوکری کے سلسلے میں رہائش پزیر ہے اور سعودی عرب کو اپنا دوسرا گھر قرار دیتا ہے-
 
جب کہ عظمیٰ اس حوالے سے خود کو خوش قسمت قرار دیتی ہیں کہ وہ گزشتہ 40 سالوں سے سعودی عرب میں رہائش پزیر ہیں۔ وہ صرف چھ سال کی عمر میں سعودیہ آئی تھیں ان کے دونوں بچے بھی سعودیہ میں ہی پیدا ہوئے۔
 
جب سعودی حکومت نے حج کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کیا تو اس جوڑے کا شمار ان لوگوں میں ہوتا تھا جنہوں نے پہلے ہی گھنٹے میں رجسٹریشن کروا لی اور ان کو مثبت جواب آگیا جس پر انہوں نے فوراً ہی سارے پیسے بھی جمع کروا دیے۔ خالد کا یہ کہنا تھا کہ ان کو یقین تھا کہ انشااللہ وہ اس سال حج کی سعادت حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے مگر پھر بھی جب کنفرمیشن کا میسج آيا تو عظمیٰ کی آنکھوں میں آنسو آگئے-
 
image
 
گزشتہ سالوں کے مقابلے میں اس سال صرف 60 ہزار عازمین حج فریضہ حج ادا کریں گے یہی وجہ ہے کہ خالد کا یہ ماننا ہے کہ یہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ ان کو اس حج کا موقع ملا اور ان کو یقین ہے کہ یہ حج عازمین حج کی کم تعداد کے سبب بہت وی آئی پی حج ہوگا۔
 
خالد اور عظمیٰ کے خاندان والے جو بھارت سے تعلق رکھتے ہیں ان کے نزدیک یہ جوڑا بہت خوش قسمت ہے جن کا انتخاب خانہ خدا کی حاضری کے لیے ہوا۔ اور ان کی ان دونوں سے درخواست تھی کہ وہ ان سب کے لیے بھی دل کی گہرائیوں سے دعا کریں-
 
حج بیت اللہ ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کرونا کی صورتحال کے سبب حج کو محدود کر دیا گیا ہے مگر لاکھوں مسلمانوں کے دل اس وقت اس صورتحال کی وجہ سے بہت دکھی ہیں۔ ہر ایک یہ امید رکھتا ہے کہ آنے والے سالوں میں حج کی رونقیں دوبارہ بحال ہو جائيں گی اور خالد اور عظمیٰ کی طرح باقی دنیا کے مسلمان بھی لبیک کی صداؤں کے ساتھ خانہ کعبہ حاضری دے سکیں گے- انشااللہ
YOU MAY ALSO LIKE: